پاکستان

مجلس وحدت مسلمین ملتان کے زیر اہتمام امریکہ مخالف احتجاجی ریلی

ریلی کے شرکا نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی

شیعت نیوز :مجلس وحدت مسلمین ملتان کے زیر اہتمام منعقدہ ریلی کے شرکاء نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ عالمی دہشتگرد امریکہ کی جانب سے بغداد میں عالم اسلام کے عظیم سپہ سالار ایرانی جنرل قاسم سلیمانی پر حملے کے خلاف اپنا واضع بیانیہ جاری کرے۔

اطلاعات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین ملتان کے زیر اہتمام منعقدہ احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکریٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی کا کہنا تھا کہ امریکی سامراج جلد اپنے منطقی انجام کو پہنچے گا، آج امت اسلام میں جو انتشار ہے اس کی سب سے بڑی وجہ امریکہ ہی ہے، امریکہ نہیں چاہتا کہ عالم اسلام متحد ہوجائے، آج پہلے سے کہیں زیادہ عالم اسلام کو متحد ہونے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں :امریکہ کبھی بھی نہیں چاہے گا کہ ایران اور سعودی عرب متحدہوجائیں ، علامہ اقتدار نقوی

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علامہ قاضی نادر حسین علوی نے کہا کہ اگر کسی نے بھی ہمارے مقدس مقامات کی جانب بری نگاہ سے دیکھا تو ہم اس کی آنکھیں نکال لیں گے ، خانہ کعبہ اور مدینہ منورہ جس طرح سے ہمارے مقدس مقامات ہیں اسی طرح اہلبیتؑ رسولؐ کے مزارات بھی ہمارے لئے مقدس مقامات اور ہماری ریڈلائن ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :ڈیرہ اسماعیل خان ، شیعہ تنظیمات کی قاسم سلیمانی کی شہادت پر امریکا کے خلاف مشترکہ احتجاجی ریلی

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئےعلامہ غلام مصطفی انصاری نے کہا کہ امام مہدی علیہ السلام کی شان میں گستاخی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے، انہوں نے کہا کہ دادو میں عبدالستار جمالی کے خلاف اگر بروقت کاروائی کی جاتی تو کبیروالا میں اسامہ موچی یہ حرکت نہ کرتا۔احتجاجی ریلی سے سلیم عباس صدیقی، سید امیر حسین گیلانی ،مولانا غلام جعفر انصاری، مولانا مظہر عباس اور دیگر نے خطاب کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button