سعودی عرب

سعودی سیکیورٹی فورسز نے ایران کے ڈر سے القطیف کو محاصرے میں لے لیا

شیعت نیوز : سعودی سیکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر شہر القطیف پر چھاپہ مار کر جنگی گاڑیوں سے درجنوں گھروں پر حملہ کیا ہے۔

سائبر سپیس کارکنوں کے مطابق، سعودی عرب کی خفیہ ایجنسیوں نے قطیف شہر کے علاقوں کے گرد فوجی حصار بنا کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  : آل سعود کی فوجیوں کا القطیف کے شہر العوامیہ پر چڑھائی

رپورٹس کی رو سے سعودی فورسز کی طرف سے بار بار فائرنگ بھی کی جارہی ہے۔

سعودی سیکیورٹی فورسز نے العوامیہ کے باسیوں کو شہر میں داخلے سے روکا ہے۔ اور ان علاقوں سے دھماکوں کی آواز سنی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یمنی فوج اور انصار اللہ کے مجاہدین نے سعودی عرب کے 6 ڈرون مار گرائے

قابل ذکر ہے کہ شہر القطیف شیعہ عالم دین شیخ باقر النمر کی جائے پیدائش ہے۔یہ پہلی بار نہیں جب سعودیوں نے شہر اور اس کے گھروں پر حملہ کیا ہے۔

ان جارحیتوں کا مقصد صرف شیعوں کو قابو کرنا ہے ، کیونکہ سعودیہ میں زیادہ تر جھڑپیں حکومت اور شیعوں کے مابین ہوتی ہیں۔

سعودی حکومت کا دعویٰ ہے کہ یہ شہر ایران کے کہنے پر سیکیورٹی فورسز کے خلاف حملوں اور سرگرمیوں کا مرکز ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button