پاکستان

امریکی سامراج کیخلاف آواز حق بلند کرنے پر علامہ راجہ ناصر عباس کا آفیشل فیس بک پیج بند

فیس بک انتظامیہ کی جانب سے سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا آفیشل پیج بند کر دیا گیا

شیعت نیوز : امریکی سامراج کی بغداد میں حالیہ جارحیت کے نتیجے میں سردار حاج قاسم سلیمانی، اور کمانڈر ابو مہدی مہندس کی مظلومانہ شھادت پر شیطان بزرگ امریکہ اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل کے خلاف آواز حق بلند کرنے پر فیس بک انتظامیہ کی جانب سے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا آفیشل پیج بند کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :امت مسلمہ کی بقا و سالمیت امریکہ کی نابودی سے مشروط ہے، علامہ راجہ ناصرعباس

اطلاعات کے مطابق عراقی دارلحکومت بغداد میں امریکی سامراج کی قابض افواج کے میزائل حملے میں سپاہ قدس کے کمانڈر سردار قاسم سلیمانی،حشد شعبی عراق کے نائب کمانڈر ابو مہدی مہندس کی دیگر ساتھیوں سمیت مظلومانہ شھادت پر شیطان بزرگ امریکہ اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرنے پر سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا آفیشل فیس بک پیج بند کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس کا ملک بھر میں احتجاج کا اعلان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی سوشل میڈیا ٹیم کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا نیا آفیشل فیس بک پیج بنائے جانے کے ساتھ ساتھ ملت جعفریہ کو یہ پیغام دیا گیا کہ ہے وحدت سوشل میڈیا ٹیم کی جانب علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے بنائے گئے درج زیل نئے آفیشل فیس بک پیج کو زیادہ سے زیادہ لائک کرتے ہوئے دیگر افراد سے بھی شیئر کریں ۔

https://www.facebook.com/allamarajanasirmwm

متعلقہ مضامین

Back to top button