دنیا

ممکنہ ایران امریکہ جنگ کے خلاف واشنگٹن سمیت دیگر امریکی شہروں میں مظاہرے

مظاہرین نے ٹرمپ ہوٹل کے باہر ٹرمپ کا پتلا اٹھا کر امریکی پالیسیوں کے خلاف مظاہرہ کیا

شیعت نیوز :

شیعت نیوز : ممکنہ ایران امریکہ جنگ کے خلاف ہزاروں امریکی شہریوں نے واشنگٹن،لاس اینجلس، نیویارک سمیت دیگر شہروں میں امریکی جنگی پالیسیوں کے خلاف مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے شھید قاسم سلیمانی اور شھیید ابو مہدی المہندس کی تصاویر بھی اٹھا رکھی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں :شہید جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر فلسطینی استقامتی گروہوں کا ردعمل

اطلاعات کے مطابق ہزاروں امریکی شہریوں نے ممکنہ ایران امریکہ جنگ کے پیش نظر امریکی دارلحکومت واشنگٹن سمیت نیویارک،لاس اینجلس اور دیگر شہروں میں مظاہرے کرتے ہوئے امریکی جنگی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں :شہید جنرل قاسم سلیمانی کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ تحریک انصار اللہ

مظاہروں میں شریک ہزاروں افراد  نے صدر ٹرمپ کی جارحانہ جنگی پالیسیوں کے خلاف  شددید نعرے بازی کرتے ہوئے عراق میں تعینات امریکی فوجیوں کو فی الفور وطن واپس بلانے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے امریکی صدر ٹرمپ کی ایران عراق مخالف  جارحانہ پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ گزشتہ امریکی صدور کی جارحانہ پالیسی اختیار کرتے ہوئے امریکی فوجیوں اور عوام کو خطرات میں دھکیل رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :امت مسلمہ کی بقا و سالمیت امریکہ کی نابودی سے مشروط ہے، علامہ راجہ ناصرعباس

سینکڑوں امریکی طلباء و طالبات نے امریکی دارلحکومت واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے باہر امریکی جنگی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کیا، دوسری جانب مظاہرین نے لاس اینجلس میں ٹرمپ انٹرنیشنل ہوٹل کے باہر ٹرمپ کا پتلا اٹھا کر امریکی پالیسیوں کے خلاف مظاہرہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں :حاج قاسم سلیمانی ودیگر مجاہدین کی شہادت پر امریکا کے خلاف ایم ڈبلیوایم کراچی کے مظاہرے اور ریلیاں

مظاہروں میں شریک سینکڑوں خواتین نے شھید جنرل قاسم سلیمانی اور حشد شعبی کے نائب کمانڈر شھید ابو مہدی المہندس کی تصاویر اور ان کے حق میں کتبے بھی اٹھا رکھے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button