اہم ترین خبریںپاکستان

عراق کے حالات کے اثرات پوری دنیا کو متاثر کریں گے، علامہ باقر حسین زیدی

انہوں نے کہا کہ قرآن مجید واضح الفاظ میں کہتا ہے کہ یہود و نصاریٰ تمہارے دوست نہیں ہوسکتے

شیعت نیوز: دنیا ایک مرتبہ پھر دہشت گردی کی زد پر ہے اور اُس کا نشانہ مکتب تشیع ہی ہے،ان خیالات کا اظہار جعفریہ الائنس پاکستان کے نائب صدر علامہ باقر حسین زیدی نےمیڈیا کو جاری اپنے بیان میں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: جنرل قاسم سلیمانی کے پاکیزہ خون کا انتقام اور بدلہ لیا جائے گا۔ حسن نصراللہ

انہوں نے کہا کہ قرآن مجید واضح الفاظ میں کہتا ہے کہ یہود و نصاریٰ تمہارے دوست نہیں ہوسکتے، یہ رنگ بدل بدل کر امت مسلمہ میں انتشار پیدا کرتے ہیں اور ملت تشیع کو نشانہ بناتے ہیں لیکن ملت تشیع سر دینے والی قوم ہے اور مظلومیت کے راستے پر گامزن اور حضرت علی علیہ اسلام کی وصیت کے اوپر اپنی زندگی کو قیام دیئے ہوئے ہیں، جس میں حضرت علی علیہ السلام نے ارشاد فرمایا تھا کہ ہمیشہ ظالم سے نفرت کرنا اور مظلوم سے محبت کرنا۔

یہ بھی پڑھیں: جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت امت مسلمہ کے دل پر گہرا گھاؤ ہے، علامہ عبدالخالق اسدی

علامہ باقر حسین زیدی نے کہا کہ ظالم کسی بھی عہد کا ہو اور کسی بھی لباس کا ہو اُس سے نفرت کا اظہار کرتے ہیں اور مظلوم کی نصرت میں آواز لبیک یاحسین بلند کرتے ہیں، ملت تشیع پاکستان آج عراق میں ہونے والے سانحے کو تشویش کی نگاہوں سے دیکھ رہی ہے جس کے اثرات پوری دنیا کو متاثر کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button