اہم ترین خبریںمقالہ جات

2جنوری یوم شہادت مجاہد عالم اسلام مرجع آية الله المجاهد الشهيد الشيخ باقر نمر

اس کے بعد 23 اگست 2008ء کو القطیف شہر میں گرفتار کئے گئے اور ان پر الزام لگایا گیا کہ انھوں نے منطقۃالشرقیہ کے شیعہ اکثریتی شہروں کے عوام کو ہدایت کی تھی کہ وہ اپنے اور اپنے معاشروں کے دفاع کی تیاری کریں

شیعت نیوز: ◀ شهید آیت اللہ الشيخ باقر نمر 1379 ہجری بمطابق 1968ء عیسوی صوبہ قطیف کے شہر #العوامیہ میں ایک علمی اور دیندار گھرانے میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد کے چچا آیت اللہ شیخ محمد بن ناصر آل نمر رحمہ اللہ اسی خاندان کے چشم و چراغ تھے اور اس خاندان میں کئی نمایاں علماء و ذاکرین ہوگذرے ہیں جن میں ان کے دادا الحاج علی بن ناصر آل نمر قابل ذکر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر: ضلع راجوڑی میں بھارتی فوج کی فائرنگ،3 کشمیری نوجوان شہید

? انھوں نے ابتدائی تعلیم العوامیہ میں مکمل کرنے کے بعد سنہ 1400 ہجری (1989ء) کو انقلاب اسلامی کو بہتر سمجھنے اور اعلی دینی تعلیم کے حصول کی غرض سے اسلامی جمہوریہ ایران ہجرت کی اور تہران کے حوزہ علمیہ حضرت قائم(عج) میں حاضر ہوئے جو اسی سال آیت اللہ سید محمد تقی مدرسی نے تاسیس کیا تھا۔

? شیخ نمر نے حوزہ علمیہ حضرت قائم(عج) میں 10 سال تک تعلیم جاری رکھی اور اس کے بعد شام میں حوزہ علمیہ سیدہ زینب سلام اللہ علیہا پہنچے اور وہاں تعلیم جاری رکھی

یہ بھی پڑھیں: نئے پاکستان میں نئے سال کا تحفہ پہلے روز ہی ایک اور شیعہ عالم دین اسلام آباد سے جبری طور پر لاپتہ

۔? انھوں نے اصول الفقہ میں اصول المظفر، رسائل شیخ انصاری اور آخوند خراسانی کی کتاب کفایۃالاصول کے ساتھ ساتھ علم فقہ میں شہید اول کی کتاب اللمعۃ الدمشقیہ، خوانساری کی کتاب جامع المدارک، شیخ انصاری کی کتاب المکاسب اور سید حکیم کی کتاب مستمسک عروۃ الوثقی مکمل کرلی

۔? انھوں نے اس عرصے میں کئی نامور ایرانی، عراقی، شامی اور افغانی علماء سے فیض حاصل کیا اور مشہد میں بھی کافی عرصے تک آیت اللہ شیرازی کے درس میں حاضر ہوئے جبکہ قم میں بھی درس اخلاق کے مراتب طے کئے جس کے بعد انہیں علمی مراکز میں تدریس کی اجازت مل گئی

۔? آیت اللہ الشيخ باقر نمر اس وقت حوزات علمیہ کے نمایاں ترین اساتذہ میں شمار ہوتے ہیں اور ایران اور شام میں بھی لمعہ، جامع المدارک، مستمسک العروۃ الوثقی اور شہید آیت اللہ محمد باقر الصدر کی کتاب الحلقات کی تدریس کرتے رہے ہیں اور کئی سالوں تک تہران اور دمشق میں حوزہ علمیہ حضرت قائم(عج) کے منتظم رہے ہیں اور ان مراکز کی ترقی میں شاندار کردار ادا کرتے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عراق: حشدالشعبی کا امریکی سفارت خانے کے سامنے احتجاج ختم کرنے کی اپیل

◼وہ سعودی عرب جاکر العوامیہ میں مذہبی مرکز "الامام القائم(عج)” کی بنیاد رکھی اور اس مرکز کا سنگ بنیاد 2001 میں رکھا گیا

۔? اخلاقی حوالے سے نہایت اعلی خصلتوں کے مالک ہیں اور دینی اقدار کے تحفظ کے حوالے سے کسی قسم کی سودے بازی کے قائل نہیں ہیں اور یہ خصلتیں آل سعود کی فاسد اور ظالم ملوکیت کے خلاف ان کی جہادی تحریک میں نمایاں ہیں

? الشيخ باقر نمر سعودی عرب کے اندر اور خطے کی سطح پر گرد و پیش کے حالات کا بخوبی ادراک رکھتے ہیں جس کے باعث ان کا نظریہ علاقائی اور بین الاقوامی حالات کے حوالے سے مدلل تجزیئے پر مبنی ہے اور وہ خود کہتے ہیں کہ یہ سب کچھ قرآن اور اہل بیت(ع) کے ساتھ مسلسل تعلق کا نتیجہ ہے۔

◼شیخ نمر باقر النمر اس سے پہلے بھی 2006ء اور 2008ء میں آل سعود کے اذیت کدوں میں پابند سلاسل رہے ہیں۔ ایک بار بحرین میں قرآن کریم بین الاقوامی سیمینار میں شرکت کے بعد وطن واپسی پر گرفتار کئے گئے تھے اور الزام یہ تھا کہ انھوں نے اس سے قبل آل سعود سے جنت البقیع کی تعمیر اور مذہب اہل بیت(ع) کو سرکاری طور پر تسلیم کرنے کی درخواست کی تھی اور مطالبہ کیا تھا کہ سعودی طرز تعلیم کو تبدیل کیا جائے یا پھر اس کو سرے سے منسوخ کرکے نیا نظام تعلیم متعارف کرایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: سال 2019، ملک بھرمیں دہشتگردی میں 31فیصدکمی واقع ہوئی، داعش تاحال بڑاخطرہ

? ◼اس کے بعد 23 اگست 2008ء کو القطیف شہر میں گرفتار کئے گئے اور ان پر الزام لگایا گیا کہ انھوں نے منطقۃالشرقیہ کے شیعہ اکثریتی شہروں کے عوام کو ہدایت کی تھی کہ وہ اپنے اور اپنے معاشروں کے دفاع کی تیاری کریں! اور یہ کہ وہ الشرقیہ کے عوام کو حکومت کے خلاف بغاوت کرنے اور اپنے علاقے آل سعود کی عملداری سے جدا کرنے کی دعوت دے رہے ہیں!

بہر حال سعودی حکام جانتے تھے کہ الزامات جھوٹے ہیں چنانچہ انہیں 24 گھنٹے قید کرکے رہا کیا گیا اور ایک بار 2009ء میں بھی مختصر مدت تک قید کئے گئے

۔◀ آلِ سعود کے بارے میں شهید آیت اللہنمر باقر النمر کے خیالات :◼

?نجد و حجاز اور مشرق و جنوب پر ایک صدی سے مسلط آل سعود نامی خاندان کی ملوکیت پورے میں ملک میں منظم فرقہ وارانہ امتیازات پر استوار ہے اور خاص طور پر الشرقیہ کے دو علاقوں الاحساء اور القطیف کے عوام کے ساتھ سوتیلی ماں کا رویہ اپنائے ہوئے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تعلیمی اداروں میں تربیت کا فقدان ہے ، آئی ایس اواپنا کرداراداکرے، علامہ امین شہیدی

۔◼ میں کلمۂ حق کے اظہار سے کبھی خوفزدہ نہیں ہوتا خواہ سعودی خاندان مجھے گرفتار کرے، خواہ مجھے تشدد کا نشانہ بنایا اور اذیت و آزار دے اور حتی مجھے شہید کردے۔

۔◼ ہم آل سعود کی طرف سے عوام اور بالخصوص شیعیان آل رسول(ص) کی عزت و حیثیت پر تجاوز اور انہیں تمام شہری حقوق سے محروم کرکے انہیں دوسرے درجے کے شہریوں کا درجہ دیئے جانے کو یکسر مسترد کرتے ہیں اور ہم اس ملک میں رہنے والے شیعیان آل محمد(ص) کا بہرصورت، تحفظ کریں گے

۔◼ میں آل سعود کے خلاف جدوجہد کے اگلے مورچے میں خود ہی بیٹھا ہوا ہوں، کیونکہ مجھے یقین ہے کہ جدوجہد کے بغیر کسی مقصد تک پہنچنا ممکن نہیں ہے۔ اور مقاصد کے حصول کے لئے ایثار اور شجاعت وجہاد کی ضرورت ہے؛ اور ہم پرامن جدوجہد پر اصرار کرتے ہیں کیونکہ ہمارے خیال میں مسلح تحریک کبھی بھی نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوا کرتی، اور ملک میں عدل و انصاف قائم نہیں ہوا کرتا اور ملک کے باشندے حریت کے ساتھ نہيں جی سکتے؛ امیرالمؤمنین علیہ السلام کے خطبہ جہاد میں بھی زور دیا گیا ہے کہ عدل جہاد کے سوا قائم نہیں کیا جاسکتا اور حق ایثار، جہاد اور شجاعت کے بغیر نہیں لیا جاسکتا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے کوالالمپور کانفرنس میں شرکت نہ کرکے تاریخی غلطی کی ہے، مشاہد حسین سید

۔◼ شیعیان آل رسول(ص) آل سعود کے ظلم و تجاوز کے سامنے خاموش نہيں رہیں گے؛ اے آل سعود! ہم خاموش نہیں رہیں گے، تم جو ظلم بھی چاہو ہم پر روا رکھو، جو بھی چاہتے ہو کرو اور ہماری شخصیت اور ہماری حیثیت کو پامال کرو۔

۔◼سعودی عرب کے تمام ذرائع ابلاغ اور اخبارات و جرائد آل سعود سے وابستہ ہونے کی وجہ سے حکمران خاندان کی تشہیری مہم کا حصہ بنے ہوئے ہیں اور ان کا رویہ آزاد صحافت سے کوسوں دور ہے۔

◼سعودی مفتی آل سعود کے بنے بنائے افراد ہیں؛ سعودی حکام انہیں پیسہ دیتے ہیں اور تاکہ وہ فرقہ وارانہ اور مذہبی اختلافات کو ہوا دے کر شیعہ اور سنی مسلمانوں کو آپس میں الجھائے رکھیں اور یوں سعودی شہزادے پورے چین و سکون کے ساتھ ملکی وسائل لوٹتے رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فلپائنی حکومت کا امریکہ کے خلاف بڑا اقدام، امریکی سفارتکار کو ملک بدر کرنے کی دھمکی

۔◼ اے آل سعود! میں جاتنا ہوں کہ آج نہیں تو کل مجھے گرفتار کرنے کے لئے آؤ گے؛ میں تمہیں خوش آمدید کہتا ہوں کیونکہ تمہاری منطق ہی یہی ہے : ” گرفتاری، ٹارچر اور قتل و غارت”۔ لیکن ہم قتل و غارت سے نہيں ڈرتے، ہم کسی بھی مصیبت سے نہيں ڈرتے

۔◼اگر آل سعود کے حکام ہیں پرامن مظاہروں کی مخالفت کرتے ہيں اور دھرنوں پر پابندی لگاتے ہیں تو ہم اپنا احتجاج جاری رکھنے کے لئے نئے نئے راستے اختیار کریں گے اور اپنے جائز حقوق لے کر رہیں گے۔ اور مظاہرے اور دھرنے ہمارے احتجاجی طریق کار کا ایک ہی جزو ہے۔

۔◼آیت اللہ الشيخ باقر نمر سعودی حکام کے ساتھ ساتھ دوسرے ممالک میں بھی استبدادی اور آمر حکمرانوں پر تنقید کرتے رہے ہیں اور خاص طور پر بحرین پر مسلط آل خلیفہ کو کڑی نکتہ چینی کا نشانہ بناتے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بڑھتی مہنگائی، حکومت نے عوام کو حالات کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا، علامہ عارف حسین واحدی

واضح رہے کہ سعودی عرب کی درباری عدالت کی طرف سے آیت اللہ الشيخ باقر نمر کو سزائے موت کا حکم سنانے کے بعد 2 جنوری 2016ء کو آیت اللہ شیخ نمر باقر النمر کو نہایت بے دردی کے ساتھ شهید کردیا گیا، جس کے بعد سے تمام مراجع عظام اور دینی و مذہبی شخصیات نے سعودی عرب کے اس اقدام کی شدید مذمت کی اور پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں شیخ نمر کی بیہمانہ شہادت پر اور آل سعود کے ظلم و بربریت خلاف کئی دنوں تک مظاہرے ہوتے رہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button