پاکستان

مانسہرہ میں درندہ صفت تکفیری مولوی کی معصوم بچے سے سو سے زائد بار جنسی ذیادتی

دس سالہ متاثرہ معصوم بچے کو آنکھوں اور منہ سے خون جاری ہونے پر اسپتال منتقل کر دیا گیا

شیعت نیوز :مانسہرہ میں تکفیری مولوی کی دس سالہ معصوم بچے سے سو بار سے زائد بدترین جنسی ذیادتی۔متاثرہ بچہ آنکھوں اور منہ سے خطرناک حد تک خون جاری ہونے پر ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آؓاد منتقل۔

یہ بھی پڑھیں :تکفیری مدرسے میں سفاک مولویوں کی معصوم بچے سے جنسی زیادتی

اطلاعات کے وزیراعظم عمران خان کے نئے پاکستان کے شہر مانسہرہ کےتھانہ پھلڑہ کی حدود میں واقع تکفیری مدرسہ اسلامیہ تعلیم القرآن میں گزشتہ چند ماہ میں سو سے زائد بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنے والے دس سالہ معصوم بچے کو آنکھوں اور منہ سے خون جاری ہونے پر ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد منتقل کر دیا گیا۔زرائع کے مطابق مدرسہ اسلامیہ تعلیم القرآن کے درندہ صفت مولوی شمس الدین نے دس سالہ بچے کو گزشتہ چند ماہ میں سو سے زائد مرتبہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ،جس کے باعث بچے کی آنکھوں اور منہ خون جاری ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں :فیصل آباد اور سمندری میں درجنوں معصوم بچوں سے زیادتی کرنیوالے 4 تکفیری مولوی گرفتار

متاثرہ بچے کے مطابق مدرسے کے مہتمم مولانا شجاع الدین کا بھائی مولوی شمس الدین اپنے دیگر دو ساتھیوں کے ساتھ ملکر اسے سو سے زائد بار ذیادتی کا نشانہ بنا چکا ہے۔مولوی شمس الدین اور اس کے ساتھیوں نے زبان کھولنے پر اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔متاثرہ بچے کے مطابق گزشتہ روز بھی مولوی شمس الدین اور اس کے ساتھیوں نے اسے ذیادتی کا نشانہ بنایا، اس دوران اس کی آنکھوں اور منہ سے خون جاری ہونے پر مولوی شمس الدین ساتھیوں سمیت فرار ہوگیا۔پولیس نے میڈیکل رپورٹ میں متاثرہ بچے کے ساتھ بدترین جنسی زیادتی کی تصدیق ہونے پر مولوی شمس الدین اور اس کے دو نامعلوم ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار کاروائیوں کا آغاز کردیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button