سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس کی شاعر اہلبیتؑ ریحان اعظمی سے ملاقات
شیعت نیوز :سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ملاقات کے دوران ڈاکٹر ریحان اعظمی کی جلد مکمل صحت یابی اور طول عمر کے لئے دعا اور ان کی زوجہ اور جواں سال فرزند سلمان اعظمی کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔
یہ بھی پڑھیں :کراچی:علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی ریحان اعظمیٰ سے ملاقات، تصویری رپورٹ
اطلاعات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے کراچی کے علاقے جعفرطیار سوسائٹی میں بین الاقوامی شہرت یافتہ نوحہ، نعت و منقبت نگار شاعر اہلبیتؑ ڈاکٹر ریحان اعظمیٰ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات اور ان کی عیادت کی۔ اس موقع پر علامہ راجہ ناصر عباس نے ریحان اعظمی کو گلدسہ اور تحائف بھی پیش کئے۔ علامہ ناصر عباس جعفری اور دیگر رہنماؤں نے ڈاکٹر ریحان اعظمی کی جلد مکمل صحت یابی اور طول عمر کی دعا کی اور ان کے جواں سال فرزند سلمان اعظمی کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔
یہ بھی پڑھیں :قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے پاکستان میں مسلم ہو یا مسیحی سب کو یکساں حقوق حاصل ہیں، علامہ راجہ ناصرعباس
ڈاکٹر ریحان اعظمی نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور دیگر رہنماؤں کو حضرت محمد مصطفٰیؐ کی زات مبارک کے حوالے سے لکھا گیا اپنا تازہ کلام بھی سنایا، جس پر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سمیت دیگر تمام رہنماؤں نے ریحان اعظمی کو بھرپورداد دیتے ہوئے ان کے اس تازہ کلام کو مرثیہ و منقبت نگاری میں ایک اہم ستون قرار دیا۔ اس موقع پر بزرگ عالم دین علامہ مرزا یوسف حسین،مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی،صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ سید باقر عباس زیدی،صوبائی رہنماء ارشد اللہ مکتبی، علامہ مبشر حسن، احسن عباس رضوی، عارف رضا زیدی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔







