اہم ترین خبریںپاکستان

علامہ ساجد نقوی کی فوری کوشش سے میری بلاجوازگرفتاری کی سازش ناکام ہوئی، علامہ سبطین کاظمی

اسی اثناء میں علامہ ساجد نقوی کے لیگل ایڈوائزر و سینئر ایڈوکیٹ جناب سکندر عباس گیلانی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچ گئے

شیعت نیوز: شیعہ علماءکونسل کے رہنما ،معروف عالم دین اور سماجی شخصیت علامہ سید سبطین حیدر کاظمی نے گذشتہ روز اسلام آباد ایئرپورٹ پر برطانیہ روانگی کے دوران جہاز سے اپنی مبینہ گرفتاری کی سازش کے حوالے اہم انکشافات کیئےہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ایئرپورٹ پر علامہ سبطین کاظمی کی زوجہ سمیت جہاز سے بلاجواز گرفتاری کی کوشش ناکام

انہوں نے سوشل میڈیا پر گزشتہ دنوں پیش آنے والے واقعے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ اسلام آبراد ست سے مانچسٹر کے لئے روانہ ہورہے تھے امیگریشن پروسیس کے بعد جہاز میں پہنچے تو کچھ فورسز کے افراد آ پہنچے جن کا کہنا تھا کہ آپکے بیگ کی تلاشی لینی ہے وغیرہ ۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی غلامی کا نتیجہ، پاکستان کو سہ ملکی مجوزہ ٹی وی چینل منصوبے سے الگ کر دیا گیا

پھر ان کا کہنا تھا کہ آپکو کچھ دیر کے لئے نیچے چلنا ہوگا تاکہ کچھ کاغذی عمل مکمل کرلئے جائیں میرے نیچے اترنے کے مکمل انکار سے اور تمام کاغذات دکھانے کے بعد ان کا اصرار اسی طرح قائم رہا میں نے ہوائی جہاز سے سب سے پہلے سربراہ شیعہ علماءکونسل علامہ ساجد علی نقوی سے رابطہ کیا جن کے فوری با اثر رابطوں سے اعلیٰ حکام حرکت میں آئے۔

یہ بھی پڑھیں:یاعلی ؑمدد کہنا جرم بن گیا،وہابی تکفیری ملانے ایک اہل سنت ملنگ کی تدفین رکوا دی

اسی اثناء میں علامہ ساجد نقوی کے لیگل ایڈوائزر و سینئر ایڈوکیٹ جناب سکندر عباس گیلانی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچ گئے دیگر احباب کو بھی اس عمل سے آگاہ کردیا گیا اور بالا آخر مجھے کلیئرنس دے دی گئ اور میں لندن پہنچ گیا اور اک اور سازش ناکام ہوئی میں شکریہ ادا کرتا ہو سربراہ شیعہ علماءکونسل پاکستان علامہ ساجدعلی نقوی کا جن کی کوششوں سے ایک اور سازش ناکام ہوئی اور ہم سرخرو ہوئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button