لبنان

حسان دیاب لبنانی کابینہ تشکیل دینے کے لئے مامور

شیعت نیوز:لبنان کے صدرمیشل عون نے بعبدا محل میں باہمی مشاورت اور مذاکرات کے بعد حسان دیاب کو لبنانی کابینہ تشکیل دینے کی ذمہ داری سونپ دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق لبنانی صدر میشل عون نے لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری کے ساتھ گفتگو اور لبنانی قانون کے مطابق اکثر آرا حاصل کرنے والے شخص حسان دیاب کو کابینہ تشکیل دینے کی دعوت دی ہے ۔ حسان دیاب لبنانی کابینہ تشکیل دینے پر مامور ہوئے ہیں۔ وہ اس سے قبل لبنان کے وزیر تعلیم بھی رہ چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button