دنیا

افغانستان میں فوجی کارروائی، 25 سے زائد دہشت گرد ہلاک

شیعت نیوز:افغانستان کے جنوبی صوبے قندھار کے شورش زدہ ضلع شاہ ولی کوٹ میں گزشتہ 24 گھنٹے کی فوجی مہم کے دوران فوج نے فضائیہ کے جنگی طیاروں کی مدد سے 25 سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔

لڑاکا طیاروں کی مدد سے منگل کی صبح سے ضلع شاہ ولی کوٹ کے کچھ حصوں میں دہشت گردوں کے خلاف یہ مہم چلائی گئی جس میں کئی دہشت گرد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ بیان کے مطابق مہم اس وقت تک چلے گی جب تک کہ مسلح دہشت گردوں سے علاقہ مکمل طور خالی نہیں ہو جاتا۔

اس صوبہ کے مختلف علاقوں میں سرگرم طالبان نے فوجی کارروائی کے بارے میں ابھی تک بیان نہیں دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button