اہم ترین خبریںیمن

یمن میں ہزاروں طلباء کا آل سعود کے محاصرے کے خلاف مظاہرہ

شیعت نیوز:یمن میں ہزاروں طلباء نے الحدیدہ بندرگاہ کے مسلسل محاصرے کے خلاف مظاہرے کئے۔

رپورٹ کے مطابق یمن کے ہزاروں طلباء نے الحدیدہ کے مسلسل محاصرے اور سعودی جارحیت پسند اتحاد کے جرائم کی مذمت کرتے ہوئے مارچ کیا اور آل سعود کے خلاف سخت نعرہ بازی کی۔

الحدیدہ میں ہزاروں عام شہریوں اور طلباء کی تنظیموں نے آل سعود کے مظالم کے خلاف مارچ کیا اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر الحدیدہ کا محاصرہ ختم کرائے۔

یمنیوں کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ یمن میں ہونے والے تمام مظالم کا ذمہ دار ہے۔ مظاہرین نے اقوام متحدہ اور عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ صنعاء انٹرنیشنل ایرپورٹ اور الحدیدہ بندرگاہ کا محاصرہ ختم کرانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکہ اور اسرائیل کی حمایت سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button