اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

بھارت کا انکار ، ایران پاکستانی مریضوں کی جگر کی پیوندکاری کیلئے میدان میں آگیا

اس موقع پر انہوں نے کہاکہ ایران میں ہسپتالوں کا معیار یورپ کے ہسپتالوں سے کسی طور کم نہیں، ایران میں لیور ٹرانسپلانٹ کی معیاری ٹیکنالوجی پر کام کر رہے ہیں

شیعت نیوز: انڈیا کی جانب سے پاکستانی جگر کے مریضوں کے علاج سے انکار کے بعد ایران میدان میں آ گیا۔ ایرانی ہسپتال نے پاکستانی مریضوں کو لیور ٹرانسپلانٹ کے حوالے سے ہر ممکنہ سہولت فراہم کرنے کا اعلان کر دیا۔ اس سلسلہ میں پاک ہیلتھ کیئر اور امام خمینی ہسپتال تہران میں باضابطہ معاہدہ طے پا چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جبری گمشدہ شیعہ افراد کے اہل خانہ کا آرمی پبلک اسکول کے شہید بچوں کی یاد میں چراغاں

ان خیالات کا اظہار امام خمینی ہسپتال تہران کے لیور ٹرانسپلانٹ سرجن اور تہران یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر علی جعفریان نے لاہور میں منعقدہ ایرانی لیور ٹرانسپلانٹ کیمپ کے پہلے روز مریضوں کے چیک اپ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ کیمپ کے پہلے روز لاڑکانہ، ملتان، ڈیرہ غازی خان، میانوالی، بنوں، کوئٹہ، پشاور، ڈیرہ اسماعیل خان سمیت ملک بھر سے آئے 200 سے زائد مریضوں کا چیک اپ کیا اور لیور ٹرانسپلانٹ کے حوالہ سے کنسلٹیشن کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: نریندر مودی، بھارتی وزیر اعظم کی بجائے ایک انتہا پسند ہندو کا کردار ادا کررہے ہیں، علامہ راجہ ناصرعباس

اس موقع پر انہوں نے کہاکہ ایران میں ہسپتالوں کا معیار یورپ کے ہسپتالوں سے کسی طور کم نہیں، ایران میں لیور ٹرانسپلانٹ کی معیاری ٹیکنالوجی پر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی مریضوں کو انڈیا کی نسبت بہترین سہولیات میسر ہیں، جبکہ اس حوالہ سے کسی بھی قسم کی پیچیدگیاں نہیں ہیں۔ ڈاکٹر علی جعفریان نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ پاکستانی مریضوں کو یہ سہولیات فراہم کریں۔ اس موقع پر ہیپاٹالوجسٹ ڈاکٹر محسن نصیر طوسی اور ڈاکٹر میاں عزیز الرحمن بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: شہدائے آرمی پبلک اسکول پشاور کی یاد منانا ہماری قومی و اخلاقی فریضہ ہے، محمد عباس جعفری

ڈاکٹر میاں عزیزالرحمن نے کہاکہ یہ پاکستانی مریضوں کیلئے خوش آئندہ ہے کیونکہ انڈیا میں میڈیکل ویزوں پر پابندی اور دیگر مسائل کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اب ایرانی حکومت نے ہماری درخواست پر اپنے دروازے پاکستانی مریضوں کیلئے کھولے ہیں اس سے بہت سے مریض مستفید ہونگے اور ہم پاکستان میں جگر ٹرانسپلانٹ کرانے والے مریضوں کیلئے ہر قسم کی کنسلٹنسی فراہم کریں گے اور انہیں تمام سہولیات فراہم کریں گے۔ فری میڈیکل کیمپ 18 دسمبر بروز بدھ بھی جاری رہے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button