پاکستان کی اہم خبریں

ریئر ایڈمرل حسین خانزادی کی وفد کے ہمراہ کراچی آمد، مزارقائد پر حاضری

ایرانی بحریہ کے سربراہ کی مزار قائد پر حاضری کے وقت سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے تھے

شیعت نیوز :ریئر ایڈمرل حسین خانزادی نے مزار قائد پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ایرانی بحریہ کے سربراہ کی مزار قائد پر حاضری کے وقت سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے تھے۔

اطلاعات کے مطابق ایرانی بحریہ کے سربراہ ریئر ایڈمرل حسین خانزادی نے اپنے دورہ کراچی کے موقع پر بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی،پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ایرانی بحریہ کے سربراہ کی مزار قائد پر حاضری کے وقت سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے تھے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ایرانی بحریہ کے کمانڈر ریئر ایڈمرل ڈاکٹر حسین خانزادی کی کراچی میں مختلف مصروفیات جاری ہیں۔ایرانی کمانڈر کی پاک بحریہ کے کمانڈر کراچی اور کمانڈر کوسٹ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں،ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور بشمول دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین تعاون کے فروغ پر گفتگوکی گئی۔

یہ بھی پڑھیں :ایرانی بحریہ کے کمانڈر حسین خانزادی کی نیول ہیڈکوارٹر آمد، سربراہ پاک بحریہ سے ملاقات

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ایرانی بحریہ کے سربراہ نے پاکستان نیوی ڈاکیارڈ اور پاک بحریہ کے جنگی جہاز کا دورہ کیا۔سربراہ ایرانی بحریہ نے جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کو آرڈی نیشن سینٹر اورپاکستان نیول اکیڈمی کا بھی دورہ کیا۔معزز مہمان نے خطے میں بحری سیکیورٹی اور استحکام کے لئے باہمی روابط اور مشترکہ کاوشوں کی ضرورت پر زور دیا۔کمانڈر ایرانی بحریہ کے اس دورے سے دونوں بحری افواج کے مابین دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button