مشرق وسطی

تکفیری دہشت گردوں کے میزائلی حملوں میں 23 شامی شہری جاں بحق اور زخمی

شیعت نیوز : شام کے صوبہ حلب کے تل رفعت کے علاقے پرتکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے میزائلی حملوں میں کم سے کم دس عام شہری جاں بحق اور تیرہ زخمی ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق شام میں قائم روس کے آشتی مرکز نے اعلان کیا ہے کہ تکفیری دہشت گردوں کے حملے میں مرنے والوں میں آٹھ بچے بھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : شام کے فوجی اڈے پر دہشتگردوں کے حملے کی کوشش ناکام

حالیہ مہینوں میں شامی فوج کے مقابلے میں پے درپے شکست کے بعد داعشی دہشت گردوں نے شامی شہریوں پر اپنے میزائلی اور مارٹر حملوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔

ان حملوں میں شام کے عام شہری بالخصوص خواتین اور بچے جاں بحق اور زخمی ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : شام کے ایئر ڈیفنس میزائل سسٹم نے اسرائیل کے متعدد میزائل تباہ کردیے

شام کا بحران علاقے کا توازن صیہونی حکومت کے حق میں تبدیل کرنے کے لئے دوہزار گیارہ میں سعودی عرب امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں کی یلغار کے بعد شروع ہوا تھا۔

شامی فوج نے ایران کی مشاورتی مدد اور روس کی حمایت سے شام میں داعش کی بساط لپیٹ دی ہے اور دوسرے دہشت گرد گروہ بھی شکست سے دوچار ہو رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button