اہم ترین خبریںپاکستان

کالعدم سپاہ صحابہ کا سہولت کار ،عبدالولی خان یونیورسٹی کا لیکچرر اختر خان سنگین جرم میں گرفتار

اختر خان کی گرفتاری کیلئے ایف آئی اے کے سائبر کرائم برانچ کی ٹیم پہنچی تھی، وہ وزیرستان سے تعلق رکھتا ہے

شیعت نیوز: سوشل میڈیا پر شیعہ مکتب فکر کے خلاف توہین آمیز پروپگینڈے کے جرم میں کالعدم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کے سہولت کار عبدالولی خان یونیورسٹی کے لیکچرر اخترخان گرفتارکو گرفتار کرلیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: چندہ وصولی کےجرم میں کالعدم سپاہ صحابہ/لشکر جھنگوی کےدہشت گردکو سخت سزادینے کا اعلان

فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے عبدالولی خان یونیورسٹی کے لیکچرر اور کالعدم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کے سہولت کاراختر خان کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر مذہبی اور سیاسی منافرت پھیلانے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور پولیس نے لاہور کو بڑی تباہی سے بچا لیا، تکفیری خودکش حملہ آور خاتون گرفتار

تفصیلات کے مطابق کالعدم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کاسہولت کار اختر خان عبدالولی خان یونیورسٹی کے پولیٹیکل سائنس ڈیپارٹمنٹ میں لیکچرر کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہاتھا ، اسےاس کی رہائشگاہ شیخ ملتون ٹاؤن سے گرفتار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: مظفر گڑھ سے کالعدم سپاہ صحابہ کے دو دہشتگرد گرفتار، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

اختر خان کی گرفتاری کیلئے ایف آئی اے کے سائبر کرائم برانچ کی ٹیم پہنچی تھی، وہ وزیرستان سے تعلق رکھتا ہے۔ ذمہ دار ذرائع نے اس ضمن میں میڈیا کو بتایا کہ ملزم اخترخان کو سائبر کرائم کی زیر دفعات 10 اور 11 کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: زائرین کی مشکلات، قافلہ سالاروں کی ایم ڈبلیوایم رہنما اور فوکل پرسن حکومت پنجاب اسد عباس نقوی سے ملاقات

ان دفعات کے تحت کسی بھی شخص کو مذہبی اور سیاسی منافرت پھیلانے کی اجازت نہیں ہے۔ عبدالولی خان یونیورسٹی میں پولیٹیکل سائنس کے لیکچرر کو منگل کے دن جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا جس کے بعد جوڈیشل ریمانڈ پر پشاور جیل منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button