پاکستان

علامہ صفدر حسین نجفی مرحوم کی 29ویں برسی پورے عقیدت و احترام سے منائی گئی

برسی کی مناسبت سے جامعہ المنتظر لاہور میں قرآن خوانی و مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا

شیعت نیوز:علامہ صفدر حسین نجفی مرحوم کی 29 ویں برسی کی مناسبت سے علی مسجد جامعہ المنتظر لاہور میں قرآن خوانی و مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا۔ برسی میں علامہ قاضی نیاز حسین نقوی، علامہ محمد افضل حیدری، علامہ محمد باقر گھلو سمیت دیگر علماء اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اطلاعات کے مطابق علامہ صفدر حسین نجفی مرحوم کی 29ویں برسی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ حافظ ریاض حسین نجفی کہا کہ محسن ملت کی دینی اور ملی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، خلوص کے پیکر علامہ صفدر نجفی نے پوری زندگی رضائے الٰہی کی خاطر مدارس دینیہ اور اسلامی مراکز قائم کرنے میں صرف کر دی، ان کے شاگرد پاکستان سمیت دنیا بھر میں دینی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :محسن ملت علامہ صفدر نجفی نے ہمیشہ رب کی خوشنودی کیلئے ملت کی خدمت کی، عارف ٖ حسین

برسی سے خطاب کرتے ہوئے مولانا علی نقی نقوی نے کہا کہ علامہ صفدر نجفی جیسی شخصیات کم ہی پیدا ہوتی ہیں ۔ بہت سے لوگ ایسے ہوتے ہیں جو صرف اپنے ادارے ،مدرسے اور مسجد تک تو گرانقدر خدمات سرانجام دیتے اور ان کی اپنی ہمت اور استطاعت انہیں تک محدود رہتی ہے مگر محسن ملت وہ عظیم شخصیت تھے جنہوں نے چالیس سال قبل ملک بھر میں اور بیرون ملک کثیر تعداد میں مدارس دینیہ اور دینی مراکز قائم کئے۔علامہ قاضی نیاز حسین نقوی کا کہنا تھا کہ علامہ صفدر حسین  اخلاص کا پیکر تھے۔ نجف اشرف عراق میں تعلیم حاصل کرنے کے بعد عملی زندگی سے وابستہ ہوئے تو مختلف شعبوں میں محسن ملت نے عظیم خدمات سرانجام دیں۔ ان کی بنیادی صفت فقط رضائے الٰہی کیلئے کام کرنا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button