صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں کے ذریعے لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی

03 دسمبر, 2019 01:31

شیعت نیوز:صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے پیر کی صبح بیروت اور صیدا شہروں کی فضا میں متعدد بار جاسوسی کی پروازیں انجام دیں ۔

لبنان کی حدود میں صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں کی جارحیت کے باوجود وہاں تعینات اقوام متحدہ کی امن محافظ فوج یونیفل نے کوئی ایکشن نہیں لیا –

دوہزار چھے میں سلامتی کونسل کی قرار داد سترہ سو ایک پاس ہونے کے بعد لبنان کی تینتیس روزہ جنگ ختم ہوئی تھی اور اس قرارداد میں صراحت کے ساتھ صیہونی حکومت سے کہا گیا ہےکہ وہ لبنان پر ہر طرح کی جارحیت سے باز رہے لیکن صیہونی حکومت سلامتی کونسل کی اس قرارداد کی پروا کئے بغیر لبنان کی فضائی زمینی اور سمندری حدود کی خلاف ورزی کرتی رہتی ہے-

لبنان نے ہمیشہ عالمی اداروں سے کہا ہے کہ وہ صیہونی حکومت کو اس طرح کی جارحیت کا ارتکاب کرنے سے باز رکھیں

4:31 صبح اپریل 16, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔