پاکستان کی اہم خبریں

محکمہ داخلہ نے پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں کے سکیورٹی انتظامات کا پردہ چاک کر دیا

محکمہ داخلہ کیجانب سے پنجاب بھر کے 4 ہزار 8 سو 49 اسکولوں کی ناقص سکیورٹی پر رپورٹ جاری

شیعت نیوز :محکمہ داخلہ پنجاب کی رپورٹ کے مطابق اسکولوں میں واک تھرو گیٹ، نائٹ ویژن کیمرے، سیکنرز، بنکرز، کنکریٹ بیریز، مسلح گارڈز کا فقدان ، روف سکیورٹی، اسنائپرز، وائرلیس سیٹ کی عدم موجودگی کا انکشاف کیا گیا ہے۔ لاہور میں ماہ اکتوبر کے دوران ایس او پیز کے مطابق کومبنگ آپریشن بھی نہیں کیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کی آڈٹ رپورٹ نے لاہور سمیت پنجاب بھر کے 4 ہزار 8 سو 49 اسکولوں کی ناقص  سکیورٹی پر ماہ اکتوبر کی رپورٹ جاری کردی ہے۔ لاہور کے 129 انتہائی حساس سرکاری و نجی اسکولوں میں سکیورٹی ایس او پیز کا فقدان ہے۔ زرائع کے مطابق زیادہ تر سرکاری و نجی اسکولوں میں واک تھرو گیٹ، نائٹ ویژن کیمرے، اسکینرز، بنکرز، کنکریٹ بیرئرز، مسلح گارڈز کا فقدان اور روف سکیورٹی، اسنائپرز، وائرلیس سیٹ کی عدم موجودگی سمیت پنجاب بھر میں سرکاری و نجی اسکولوں کی انتہائی مخدوش سکیورٹی پر محکمہ داخلہ نے ہوش اُڑانے والے انکشافات کئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :لاہور، کالعدم سپاہ صحابہ کی جانب سے نصب بم کا دھماکہ 4بے گناہ شہری زخمی

رپورٹ کے مطابق پنجاب میں ایک ہزار سے زائد سرکاری اکیڈمک بلاک چار دیواری سے محروم ہیں۔ چار ہزار دو سو دس اسکولوں میں واک تھرو گیٹس ہی مہیا نہیں کئے گئے۔ رپورٹ کے مطابق ایک ہزار 6 سو 26 سرکاری سکولوں میں کوئی بنکر موجود ہی نہیں۔ دو ہزار سے زائد سرکاری اسکولوں میں مسلح گارڈ کی غیر موجودگی کا بھی انکشاف ہوا ہے جبکہ تین ہزار تین سو تینتیس اسکولوں میں وائرلیس سیٹ ہی مہیا نہیں کئے گئے۔ تین ہزار آٹھ سو چوالیس اسکولوں میں واکی ٹاکی سیٹ ہی مہیا نہیں کئے گئے۔ رپورٹ کے مطابق چار سو سات ا سکول سی سی ٹی وی کیمروں سے محروم ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button