یمن

یمن: جارح سعودی عرب کے ایجنٹوں کی الدریہمی علاقے پر گولہ باری

شیعت نیوز: جارح سعودی عرب اور اس کے ایجنٹوں نے الدریہمی کے علاقے پردسیوں مارٹر اور گولے فائر کئے ہیں۔ ابھی تک اس گولہ باری میں ہونے والے جانی اور مالی نقصانات کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

جارح سعودی اتحاد نے حالیہ دنوں میں صوبہ الحدیدہ کے رہائشی علاقوں کو بارہا اپنے راکٹوں اور توپوں کے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یمنی فورسز نے سعودی عرب کا ہیلی کاپٹر مار گرایا، دو پائلٹ ہلاک

سوئیڈن میں صنعا اور ریاض کے وفود کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے مطابق صوبہ الحدیدہ میں اٹھارہ دسمبر دوہزار اٹھارہ بروز منگل سے فائر بندی شروع ہوئی تھی تاہم جارح سعودی اتحاد ہر روز اس کی خلاف ورزی کرتا ہے ۔

درایں اثنا یمن کی تحریک انصاراللہ کی سیاسی کونسل کے رکن محمد البخیتی نے المیادین ٹیلی ویژن چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ سعودی اتحاد نے جنگ یمن کے سلسلے میں اپنا موقف تبدیل کردیا ہے لیکن اسرائیل اور امریکہ جنگ ختم ہونے کی راہ میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : انصار اللہ نے القاعدہ کے حملے کو ناکام بنادیا

محمد البخیتی نے مزید کہا کہ طاقت کا توازن تبدیل ہونے سے جارح سعودی عرب کو عملی طور پر جنگ میں شکست کا سامنا ہے۔

البخیتی نے یمن کے ڈرون طیارے کے ذریعے سعودی اتحاد کا اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرائے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ سعودی عرب کے حق میں ہے کہ وہ یہ واضح پیغام سمجھ لے ورنہ اسے بھاری نقصان اٹھانا پڑے گا۔

یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس، جارح سعودی اتحاد میں شگاف پیدا ہونے کا باعث ہوئی ہے یہاں تک کہ ریاض کے بعض اہم اتحادیوں نے اپنے فوجی یمن سے واپس بلا لئے ہیں یا ان کی تعداد کم کردی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button