اہم ترین خبریںعراق

نجف اشرف میں امریکی شرپسندوں کا ایرانی قونصلخانہ پر حملہ

شیعت نیوز:عراق کے مقدس شہر نجف اشرف میں امریکہ اور سعودی عرب سے منسلک شرپسندوں نے ایرانی قونصلخانہ پر حملہ کرکے اس کے ایک حصہ کو آگ لگادی۔ مظاہرین نے ایرانی قونصل خانہ میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ ایرانی قونصلخانہ کا عملہ بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔ واضح رہے کہ عراق میں گزشتہ دو ماہ سے حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں جن میں اب تک درجنوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ یہ مظاہرے موجودہ عراقی وزیراعظم عادل عبدالمہدی کی حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر احتجاج کےلیے دی جانے والی ایک آن لائن کال کے نتیجے میں شروع ہوئے جو اس وقت تک بغداد اور کربلا سمیت کئی دوسرے عراقی شہروں کو اپنی لپیٹ میں لے چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق امریکہ اور سعودی عرب رعاق میں سرگرم دہشت گردوں اور شرپسند عناصر کی بھر پور مدد کررہے ہیں اور عراق میں جاری عراقی حکومت اور ایران مخالف مظاہروں کے پیچھے سعودی عرب ، اسرائیل اور امریکہ کا ہاتھ نمایاں ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button