اہم ترین خبریںعراق

عراقی حکومت نےتکفیری ترجمان ”العربیہ” اور ”الحرہ” کے دفاتر بند کردیے

شیعت نیوز:عراقی حکومت نے ملک میں انتشار پھیلانے اور امن وامان کو نقصان پہنچانے والے متعدد خبررساں اداروں کو بند کرنے کا اعلان کیاہے۔

عراق میں ذرائع ابلاغ کے سربراہ زیاد العجیلی نے روسیا الیوم کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا امریکی خبررساں ادارہ الحرہ اور سعودی العربیہ سمیت متعدد نیوز چینل بند کردیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان دو کے علاوہ مقامی سطح پر چلائے جانے والے متعدد خبررساں ادارے خاص کر ”دجلہ”، ”الشرقیہٗ”، ”این آرٹی”، ”الرشید”، ”الفوجہ”، ”ھنا بغداد” اور ”اے این بی” کے دفاتر سیل کردیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا یہ تمام خبررساں ادارےعراق کو مسلسل نقصان پہنچا رہے تھے اور غیرملکی مفادات کے کام کررہے تھے۔ انہوں نے کہا العربیہ او رالحرہ نے عراقی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کی اور داخلی امور میں دخالت کا سلسلہ جاری رکھا جس کی وجہ سے بند کردیے گئے۔

واضح رہے کہ عراق کے مختلف شہروں میں مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف مظاہرے ہوئے تھے جس دوران کچھ شرپسندوں نے بے گناہ شہریوں پر خونی حملے کئے اور سرکاری اور غیرسرکاری املاک کو سخت نقصان پہنچایا تھا۔

عراقی حکام کا کہناہے کہ غیرملکی خبررساں ادارے عراقی شہریوں کو پرتشدد مظاہروں پر اکساتے رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button