پاکستان کی اہم خبریں

پاکستان اور ایران مل کر استعماری پابندیوں اور دھمکیوں کا مقابلہ کرسکتے ہیں، مہدی ہنردوست

لیاقت بلوچ نے ایران کے سبکدوش ہونے والے سفیر مہدی ہنردوست کی تعیناتی کے دوران دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کو بہتر بنانے کے حوالے سے کردار کو سراہا۔

شیعت نیوز: پاکستان میں سبکدوش ہونے والے ایرانی سفیر مہدی ہنردوست نے کہاکہ پاکستان اور ایران مل کر استعماری پابندیوں اور دھمکیوں کا مقابلہ کرسکتے ہیں، دونوں ملکوں کے پاس اتنے وسائل ہیں کہ وہ باہمی تجارت سے اپنے بہت سے مسائل کو حل کرسکتے ہیں، ان خیالات کااظہار انہوںنے ملی یکجہتی کونسل کے ایک وفد سے اپنی الوداعی ملاقات میں کہی۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی سامراجی طاقتیں ایرانی قوم کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوئیں۔ آیت اللہ خامنہ ای

وفد میں ملی یکجہتی کونسل کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ اور ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ثاقب اکبر شامل تھے۔ ملاقات میں کونسل کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے ایران کے سبکدوش ہونے والے سفیر مہدی ہنردوست کی تعیناتی کے دوران دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کو بہتر بنانے کے حوالے سے کردار کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیرمیں اسرائیلی ماڈل لانے کا بیان بھارتی حکومت کی فسطائی سوچ کی عکاسی ہے، عمران خان

انہوں نے کشمیر کے مسئلے پر ایرانی قیادت کی طرف سے کشمیر کی مظلوم عوام کی حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ طرفین نے اس امر پر اتفاق کیا کہ عالم اسلام کے اتحاد سے کشمیر اور فلسطین جیسے دیرینہ مسائل حل ہوسکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button