قرآن مجید کی بے حرمتی سے اُمت مسلمہ کی دل آزاری ہوئی ہے ، علامہ ساجد علی نقوی
شیعت نیوز: ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے معاملے پر سربراہ شیعہ علماءکونسل پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے شدید احتجاج کرتے ہوئے واقعہ کی شدید مذمت کی اور کہا کہ ناروے میںقرآن مجید کی بے حرمتی سے اُمت مسلمہ کی دل آزاری ہوئی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : فرذقِ ہند، اُستاد الشعراء بزرگ شاعرِ اہل بیتؑ سید قائم مہدی نقوی المتخلص ساحر لکھنویؔ انتقال کرگئے
انہوں نے کہاکہ آزادی اظہار کے نام پر مذہب کی بے حرمتی قابل مذمت ، مغربی ممالک کو ایسے شرمناک واقعات کی روک تھام کے لئے اقدامات کرنے چاہیں۔
یہ بھی پڑھیں : عاشق امام زمانہ ؑ شہید علی ناصرصفوی اور ان کی اہلیہ کی شہادت کو 19برس بیت گئے
علامہ ساجد نقوی کا کہنا تھا کہ ہم تمام مذاہب کا احترام کرتے ہیں عالمی برادری بالخصوص مغرب اور یورپ سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ بھی قرآن مجید اور حضرت محمد کی اہانت کے واقعات کی روک تھام اور احترام مذہب کے موثر قوانین بنائیں ۔
یہ بھی پڑھیں : بھارتی ظلم و بربریت سے تحریک آزادی کشمیر کو دبایا نہیں جا سکتا، عارف حسین
انہوں نے مزید کہا کہ اسلام محبت و اخوت اور عالمی امن کا علمبردار ہے، اور پاکستان سمیت دیگر اسلامی ممالک کے سربراہان و حکومتیں ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کا معاملہ عالمی سطح پر اُٹھائیں۔
مماثل خبریں
یہ خبر لازمی پڑھیں:توہین قرآن پاک پر اوآئی سی اور یورپی یونین میں قرارداد پیش کرنےکافیصلہ لائق تحسین ہے، علامہ احمد اقبال
یہ خبر لازمی پڑھیں: ناروے میں قرآن کریم کی بے حرمتی کی مذمت کرتے ہیں ،رہنماشیعہ علماءکونسل علامہ شبیر میثمی
یہ خبر لازمی پڑھیں: ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کا محافظ قرآن الیاس کی جرأت و بہادری کو سلام
یہ خبر لازمی پڑھیں: ناروے، قرآن کریم کی توہین کی کوشش، روکنے والا مسلم نوجوان ہیرو قرار







