پاکستان

بھارتی ظلم و بربریت سے تحریک آزادی کشمیر کو دبایا نہیں جا سکتا، عارف حسین

مظلومین کشمیری کا پاک لہو غاصب بھارتی حکومت کو بہا لے جائے گا

شیعت نیوز :بھارتی ظلم و بربریت کے باوجود مظلومین کشمیر کا قیام اس بات کی نشانی ہے کہ مظلوم ہمیشہ ظالم پر فتح پاتا ہے۔مظلومین کشمیری کا پاک لہو غاصب بھارتی حکومت کو بہا لے جائے گا اور کشمیری عوام بہت جلد آزادی کا سورج طلوع ہوتا دیکھیں گے۔

اطلاعات کے مطابق امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی آزادی کشمیر و استحکام پاکستان ریلی سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایس او کے نومنتخب مرکزی صدر عارف حسین کا کہنا تھا کہ بھارتی ظلم و بربریت پر اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے نام نہاد ٹھیکیداروں کی مجرمانہ خاموشی مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ بدترین خیانت ہے۔انھوں نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کو دبایا نہیں جا سکتا، انشاء اللہ مظلومین کشمیر کا لہو، غاصب بھارتی حکومت کو بہا لے جائے گا اور کشمیری عوام بہت جلد آزادی کا سورج طلوع ہوتا دیکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :عارف حسین الجانی آئی ایس اوپاکستان کے نئے مرکزی صدر منتخب، شیعت نیوز کی جانب سے مبارکباد

آئی ایس او کے نومنتخب صدر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے غیور نوجوان اپنے کشمیری بھائیوں کیساتھ ہیں اور ان کی جدوجہد آزادی کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔عارف حسین نے مطالبہ کیا کہ حکومت عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کرے، تاکہ مظلوم کشمیریوں کو بھارتی مظالم سے نجات مل سکے۔آزادی کشمیر و استحکام پاکستان ریلی میں سابق مرکزی صدر آئی ایس او انصر مہدی، قاسم شمسی، علمائے کرام اور مختلف تعلیمی اداروں کے ہزاروں طلبہ نے شرکت کی ۔شرکائے ریلی نے اپنے ہاتھوں میں بینرز، پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے کہ جن پر بھارت مخالف نعرے لکھے ہوئے تھے۔شرکاء نے امریکہ،اسرائیل،بھارت کے پرچموں کو نزر آتش بھی کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button