ناروے میں قرآن کریم کی بے حرمتی کی مذمت کرتے ہیں ،رہنماشیعہ علماءکونسل علامہ شبیر میثمی
انہوں نے کہا کہ ناروے کے شہر کرستیان ساند میں اسلام مخالف شدت پسند تنظیم کی جانب سے قرآن کریم کی بے حرمتی کی گئی اور سکیورٹی خاموش تماشائی بنی رہی

شیعت نیوز: شیعہ علماء کونسل ،اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی رہنما اورچیئرمین زہرا (س) اکادمی ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی نے میڈیا کو جاری بیان میں ناورے میں قرآن مجید کی توہین کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: حضرت مختار ثقفی کے خلاف پروپگینڈاکرنے والے بنو امیہ کے پیروکارہیں،علامہ قاضی نیاز نقوی
انہوں نے کہا کہ ناروے کے شہر کرستیان ساند میں اسلام مخالف شدت پسند تنظیم کی جانب سے قرآن کریم کی بے حرمتی کی گئی اور سکیورٹی خاموش تماشائی بنی رہی جبکہ مزاحمت کرنے والے جوان کو گرفتار کیا گیا، ہم اس عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایس او کا مرکزی کنونشن ،تمام شیعہ تنظیمات کا قائدین کے درمیان باہمی ملاقاتوں پر زور
علامہ شبیر میثمی نے کہاکہ مذہبی شدت پسندی کسی بھی جگہ ہو قابل مذمت ہے ، مغرب میں بڑھتا ہوا اسلاموفوبیا بدترین صورت اختیار کرتا چلا جارہاہے ۔ انسانی حقوق کی تنظیمیں اس قسم کے عمل کو روکنے میں اپنا کردار ادا کریں۔
واقعے کی تفصیل
تفصیلات کے مطابق ناروے میں اسلام مخالف ریلی میں ایک ملعون کی جانب سے قرآن کریم کی بیحرمتی سے روکنے والے مسلم نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا، سوشل میڈیا پر الیاس کی رہائی کے لیے مہم زور پکڑ گئی۔
الیاس نے مجمع میں جب ریلی کے مظاہرین کو للکارا تو پوری دنیا سے پذیرائی ملی، سوشل میڈیا پر نوجوان ڈیفنڈر آف اسلام کے نام سے ٹرینڈ بن گیا اور صارفین کی جانب سے نوجوان کے اقدام کو خوب سراہا جارہا ہے
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسلام مخالف ریلی کے دوران ایک شخص قرآن پاک کی بیحرمتی کررہا ہے جبکہ مسلم نوجوان اسے روکنے کی کوشش کرتا ہے تو پولیس کی جانب سے اسے گرفتار کرلیا جاتا ہے۔
مماثل خبریں
یہ خبر بھی لازمی پڑھیں:ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کا محافظ قرآن الیاس کی جرأت و بہادری کو سلام
یہ خبر بھی لازمی پڑھیں:ناروے، قرآن کریم کی توہین کی کوشش، روکنے والا مسلم نوجوان ہیرو قرار
یہ خبر بھی لازمی پڑھیں:ناروے میں قران پاک کی توہین نے پوری امت مسلمہ کے مذہبی جذبات کو مجروح کیا ہے،علامہ راجہ ناصرعباس