ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کا محافظ قرآن الیاس کی جرأت و بہادری کو سلام

23 نومبر, 2019 18:15

شیعت نیوز: پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کو روکنے والے نوجوان الیاس کی بہادری کو سلام پیش کیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ذاتی اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے لکھا کہ قابلِ مذمت عمل کو روکنے کے لیے جرأت دکھانے والے الیاس کی بہادری کو سلام ہے۔

انہوں نے لکھا کہ اس طرح کی اسلاموفوبیا پر مبنی اشتعال انگیزی صرف نفرت اور انتہا پسندی کو فروغ دیتی ہے، اسلاموفوبیا عالمی امن و ہم آہنگی کے لیے خطرہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ناروے، قرآن کریم کی توہین کی کوشش، روکنے والا مسلم نوجوان ہیرو قرار

ساتھ ہی ڈی جی آئی ایس پی آر نے لکھا کہ تمام مذاہب قابلِ احترام ہیں۔

واضح رہے کہ ناروے کے ایک شہر کرستیان سینڈ میں گزشتہ دنوں ایک اسلام مخالف ریلی نکالی گئی تھی اور اسی دوران یہ لوگ ایک جگہ جمع ہوگئے تھے، جہاں صیہونی انتہاپسند تنظیم سیان کے رکن لارس تھورسن نے قرآن پاک کی بے حرمتی کی تھی۔

جب اسلام مخالف شخص کی جانب سے قرآن پاک کو نذرِ آتش کیا جارہا تھا تو ایک بہادر نوجوان نے مقدس کتاب کی بے حرمتی روکنے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے الیاس نامی اس نوجوان کو حراست میں لے لیا۔

یہ بھی پڑھیں: ناروے میں قران پاک کی توہین نے پوری امت مسلمہ کے مذہبی جذبات کو مجروح کیا ہے،علامہ راجہ ناصرعباس

دوسری جانب حکومت پاکستان کی جانب سے بھی ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت کی گئی تھی۔

ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ  ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا تھا کہ مسلمان دوسرے مذاہب کا احترام کرتے ہیں اور دیگر مذاہب کے لوگوں کو بھی مسلمانوں کے جذبات و احساسات کا احترام کرنا چاہیے۔

12:48 صبح اپریل 9, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔