پاکستان

استحکام پاکستان کنونشن کا آغاز شھید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی مرقد پر اسکاؤٹ سلامی سے ہوگا

مرکزی کنونشن میں شرکت کے لئے ملک بھر سے قافلوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے

شیعت نیوز : استحکام پاکستان کنونشن میں شرکت کے لئے ملک بھر سے قافلوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور رات گئے تک ملک بھر سے تین ہزار سے زائد امامیہ طلباء لاہور پہنچیں گے۔ کنونشن کے آخری روز نئے مرکزی صدر کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔

اطلاعات کے مطابق امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے 48ویں سالانہ استحکام پاکستان کنونشن کے انتظامات کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین کنونشن ضامن علی کا کہنا تھا کہ کنونشن کا آغاز بانی تنظیم شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے مرقد پر اسکاؤٹ سلامی سے ہوگا، جس میں امامیہ اسکاوٹس کا چاک و چوبند دستہ مرکزی چیف اسکاوٹ عباس مہدی کی سربراہی میں سلامی پیش کرے گا۔کنونشن میں شرکت کے لئے ملک بھر سے قافلوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور رات گئے تک ملک بھر سے تین ہزار سے زائد امامیہ طلباء لاہور پہنچیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا مرکزی کنونشن 22 تا 24 نومبر لاہور میں ہوگا

ضامن علی کا مزید کہنا تھا کہ کنونشن کے پہلے روز نشست کا آغاز جامعہ المصطفیٰ لاہور میں ہوگا اور شب شہدا کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ دوسرے روز تعلیمی کانفرنس بعنوان ’’ہمارا میدانِ جہاد، تعلیم‘‘ میں ماہرین تعلیم خطاب کریں گے۔ کانفرنس میں نوجوانوں کو علم کی اہمیت اور تعلیمی میدان میں کردار کی اہمیت سے آگاہ کیا جائے گا جبکہ بعد ازاں اتحاد ملت کانفرنس ہوگی کنونشن کے آخری روز نئے مرکزی صدر کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button