پاکستان کی اہم خبریں

سید محمد علی حسینی پاکستان میں ایران کے نئے سفیر نامزد، رواں ماہ زمہ داریاں سنبھالیں گے

سبکدوش ہونے والے مہدی ہنر دوست چار برس پاکستان میں ایران کے سفیر رہے

شیعت نیوز :سید محمد علی حسینی پاکستان پہنچ کر صدر مملکت عارف علوی سے ملاقات کریں گے اور انہیں اپنی سفارتی اسناد پیش کریں گے۔ سبکدوش ہونے والے مہدی ہنر دوست چار برس پاکستان میں ایران کے سفیر رہے۔

اطلاعات کے مطابق حکومت اسلامی جمہوریہ ایران نے سید محمد علی حسینی کو پاکستان اپنا نیا سفیر نامزد کر دیا ہے۔ پاکستانی حکومت نے نئے ایرانی سفیر کے نام کی منظوری دے دی ہے جو رواں ماہ کے آخر تک اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ نئے ایرانی سفیر سید محمد علی پاکستان پہنچ کر صدر مملکت عارف علوی سے ملاقات کریں گے اور انہیں اپنی سفارتی اسناد پیش کریں گے۔ پاکستان میں ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست آئندہ ہفتے کے اختتام پر وطن واپس چلے جائیں گے جہاں وہ ایرانی وزارت خارجہ میں اہم ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :اسلام آباد : ایرانی سفیر مہدی ہنردوست کی آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے الوداعی ملاقات

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں نئے ایرانی سفیر سید محمد علی اس وقت اٹلی میں بطور ایرانی سفیر کی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے۔ وہ ایرانی دفترخارجہ میں ترجمان بھی رہ چکے ہیں۔ سفارتی ذرائع کے مطابق سبکدوش ہونے والے مہدی ہنر دوست چار برس پاکستان میں ایران کے سفیر رہے۔ انہیں دو ہزار سولہ میں پاکستان میں ایرانی سفیر مقرر کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button