اہم ترین خبریںپاکستان

پاکستان کو درپیش ٹماٹر بحران، ایران ایک بارپھر پاکستان کی مدد میں بازی لے گیا

واضح رہے کہ 4500ٹن ایرانی ٹماٹر 13 ٹریلر میں پاکستان پہنچے ہیں

شیعت نیوز: ایران ایک مرتبہ پھر پاکستان کی مددکیلئے میدان میں اتر آیا، پاکستان کو درپیش ٹماٹر بحران سے نکالنے کیلئے 4500ٹن ایرانی ٹماٹر کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی۔

آئندہ ایک ماہ تک مسلسل ایرانی ٹماٹر پاکستان کی منڈی میں فروخت کیلئے درآمد کیئے جائیں گے۔ ایران نے ایک مرتبہ پھر ثابت کردیا کہ وہ پاکستان کو کسی بھی مشکل گھڑی میں کبھی تنہا نہیں چھوڑتا۔

سماء نیوز کے مطابق ملک میں جاری ٹماٹروں کا بحران ختم ہونے کی امید جاگ گئی۔ ایران سے منگوائے گئے 4500 ٹن کے ٹماٹر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

منگوائے گئے ٹماٹروں کو ملک کے مختلف حصوں میں بھیجا جائے گا۔ ایران سے منگوائے گئے ٹماٹروں کیلئے سندھ حکومت کی جانب سے پرمٹ جاری کیا گیا تھا۔ ٹماٹر آج پاکستان کی مارکیٹوں میں پہنچ جائیں گے۔

فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایسوسی ایشن کے مطابق حکومت نے ایران سے ٹماٹر امپورٹ کے پرمٹ کوئٹہ کی 7 کمپنیوں کو جاری کئے ہیں۔ ایرانی ٹماٹر آج سے بازار میں آنا شروع ہوجائے گا۔ درآمد کنندگان کا کہنا ہے ٹماٹر کی سپلائی بہتر ہونے سے قیمت کم ہوگی۔

زرعی ماہرین کا کہنا ہے کہ سوات میں 500ہزار ایکٹر زمین پر ٹماٹر کی فصل اُگائی جاتی ہے۔ ہر سال سوات میں51 ہزار میٹرک ٹن ٹماٹر کی پیداوار ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد : ایرانی سفیر مہدی ہنردوست کی آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے الوداعی ملاقات

سوات میں ٹماٹر کے زیادہ تر باغات بریکوٹ اور شموزئی کے مقام پر دریائے سوات کے کنارے واقع ہیں۔ آج کل یہاں کے ٹماٹر کراچی ، پنڈی ، لاہور سمیت ملک کے مختلف منڈیوں میں سپلائی کیے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ 4500ٹن ایرانی ٹماٹر 13 ٹریلر میں پاکستان پہنچے ہیں۔ دوسری جانب سوات میں بھی ٹماٹر کی فصل تیار ہوگئی ہے، جس سے مارکیٹ میں موجود قلت میں کمی پر قابو پایا جاسکے گا۔ حالیہ دنوں میں ملک کے مختلف شہروں میں ٹماٹر 180 سے 300 روپے فی کلو فروخت کیے جا رہے ہیں۔

اس سے قبل علاقائی پیداوار بند ہونے سے ٹماٹر افغانستان اور خیبرپختونخوا سے منگوائے جا رہے تھے۔ لال ٹماٹر افغانستان اور سبز کے پی سے آ رہا تھا۔

جیونیوز کے مطابق ایران سے ٹماٹروں کی بھاری کھیپ لے کر 4 ٹریلر کوئٹہ اور 9 ٹریلر پاک ایران سرحدی شہر تفتان پہنچ گئے جب کہ تفتان پہنچنے والے 9 ٹریلر بھی ایک دو روز میں کوئٹہ پہنچ جائیں گے ۔

کسٹم حکام کے مطابق ایران سے آنے والے ٹریلروں میں مجموعی طور پر 4 ہزار 500 میٹرک ٹن ٹماٹر لدا ہوا ہے، ایرانی ٹماٹر کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی 7 نجی کاروباری کمپنیوں نے درآمد کیے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ ایران سے درآمد کیے گئے ٹماٹر کراچی اور پنجاب سمیت ملک کے مختلف حصوں میں فروخت کے لیے بھیجے جائیں گے ۔

واضح رہےکہ ملک میں ٹماٹر کے بحران کے باعث اس کی قیمت 300 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے جس کے بعد ٹماٹر درآمد کرنے سے پاکستان میں ٹماٹر کی قیمت میں خاطرخواہ کمی اور استحکام آنے کا قوی امکان ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button