مشرق وسطی

کرپشن اور اصلاحات کا مطالبہ، کویت کے وزیراعظم کابینہ سمیت مستعفی

شیعت نیوز: کویت کے وزیراعظم نے اپنا اور اپنی کابینہ کا استعفیٰ امیر کویت کو پیش کردیا ہے۔

کویتی وزیر اعظم جابر مبارک الحمد الصباح نے اپنا اور اپنی کابینہ کا استعفیٰ کا پارلیمنٹ میں دو وزیروں کے مواخذے کی تحریک پیش ہونے کے محض ایک روز کے بعد پیش کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ’’ ٹرمپ پراعتبار نہ کرو‘‘سابق کویتی رکن پارلیمنٹ کا امریکی غلام عرب بادشاہوں کو انتباہ

کویتی پارلیمنٹ نے بدھ کے روز عوامی خدمات کے وزیر جنان بوشہری اور وزیر داخلہ خالد الجراح کے مواخذے کی تحریک موصول ہونے کا اعلان کیا تھا۔

کویتی کابینہ کے وزیر خزانہ نائف الحجرف پہلے ہی اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اقوام متحدہ فلسطینیوں کی جان ومال کو تحفظ فراہم کرے: کویت

جابر مبارک پچھلے آٹھ برس سے وزیراعظم کے عہدے پر فائز تھے۔ تاحال یہ واضح نہیں کہ امیر کویت نئی کابینہ کی تشکیل کے لیے کس کو دعوت دیں گے۔

کویت میں پچھلے دنوں سرکاری اداروں میں پائی جانے والی کرپشن کے خلاف عوامی مظاہرے ہوتے رہے ہیں اور اصلاحات کا مطالبہ شدت اختیار کرگیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button