ایران

داعش کے خلاف انڈیا ، پاکستان، روس اور چین متحد ہوں۔ جواد ظریف

شیعت نیوز: ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے انڈیا ٹوڈے چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا یہ داعش کسی ایک ملک کے لئے نہیں بلکہ پورے علاقے کے لئے خطرہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عراق پاکستان کامشکور ہے جسکی حمایت کی بدولت داعش کوشکست فاش ہوئی، الشیخ عمارالہلالی

ایران کے وزیر خاجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے دہشت گرد ٹولے داعش کو دنیا بالخصوص ایشیا کے لئے بڑا خطرہ قرار دیا۔

ڈاکٹر ظریف نے انڈیا ٹوڈے چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا یہ داعش کسی ایک ملک کے لئے نہیں بلکہ پورے علاقے کے لئے خطرہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ نے داعش کو شام اور عراق کا تیل چوری کرنے کے لئے تشکیل دیا

ہندوستانی چینل انڈیا ٹوڈے نے اپنی ویب سائٹ پر ڈاکٹر ظریف کے ساتھ ہونے والے انٹرویو کا متن شائع کیا ہے جس میں انہوں نے داعش سے مقابلے کرنے کے لئے انڈیا، پاکستان، روس اور چین کے اتحاد پر زور دیا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ دہشت گرد گروہ داعش اس وقت اپنے اڈوں کو عراق و شام سے افغانستان کی جانب منتقل کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عراقی فوج کے جنگی طیاروں کے حملوں میں کئی داعشی عناصر ہلاک

انہوں نے افغانستان میں بڑھتے داعشی اڈوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے انہیں تمام ممالک کے لئے باعث تشویش قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں : کربلا سے درس حریت لینے والوں نے عالمی استعمار کے غرور کو خاک میں ملا دیا، ڈاکٹر جواد

قابل ذکر ہےکہ امریکہ کی سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے اپنی کتاب میں طالبان، القاعدہ اور داعش کو خود امریکہ کی پیداوار قرار دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button