مقبوضہ فلسطین

اسرائیل کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا کر چھوڑیں گے۔ سرایا القدس

شیعت نیوز: اسلامی جہاد کے عسکری ونگ سرایا القدس نے صیہونی ریاست کی طرف سے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پرمسلط کی گئی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی دشمن نیتن یاھو کے ناپاک عزائم کو جلد خاک میں ملایا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق سرایا القدس کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ منگل کی صبح جب بزدل اسرائیلی فوج نے تنظیم کے کمانڈر بہاء ابو العطاء کو شہید کیا تودشمن کے مقدر میں اسی وقت سے لکھ دی گئی تھی۔ ان کا کہنا ہےکہ آنے والے چند گھںٹے اہم ہیں اور ہم صیہونی دشمن ریاست کے ناپاک عزائم کو ہرصورت میں ناپاک بنا کر دم لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ میں اسرائیل کا فضائی حملہ ، جہاد اسلامی کا کمانڈر اہلیہ سمیت2 شہید

سرایا القدس کے ترجمان ابو حمزہ نے کہا کہ غزہ کی پٹی پر جارحیت مسلط کرنے کی تمام تر ذمہ داری صیہونی ریاست پرعائد ہوتی ہے اور اس کے ہرمکروہ اور سفاکانہ حربے کا پوری قوت سے جواب دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی مجاہدین دشمن کے سامنے پورے عزم کے ساتھ ڈٹ کر مقابلہ کررہے ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ آئندہ چند گھنٹے اہم ہیں اور ہم دشمن کو سرپرائزدیں گے۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو کا غرو اور طاقت کاگھمنڈ خاک میں ملنے والا ہے اور شرمناک شکست اس کے مقدر میں لکھی جا چکی ہے۔ نیتن یاھو نے صیہونی ریاست کےداخلی بحران سے توجہ ہٹانے کے لیے غزہ کی پٹی پر یلغار شروع کی ہے۔ قابض فوج کو غزہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

خیال رہےکہ کل منگل کی صبح سے اب تک غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ یلغار کے نتیجے میں کم سے کم 12 فلسطینی شہید اور پچاس سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button