عراق

امریکہ عراق کے داخلی امور میں مداخلت سے باز رہے۔ مقتدیٰ الصدر

شیعت نیوز : معروف سیاسی رہنما مقتدیٰ الصدر نے عراق میں امریکی حکام کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ بغداد کے داخلی امور میں دخل اندازی سے باز رہے۔

رپورٹ کے مطابق مقتدیٰ الصدر کا کہناہے کہ ہمارے پاس واضح ثبوت ہیں کہ امریکی عراق کے داخلی امور میں دخالت کررہے ہیں۔

انہوں نے ملک میں غیرملکی دخالتوں پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا امریکی غاصب حکام ایک بار پھر بغداد کے داخلی امور میں مداخلت کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ نے داعش کو شام اور عراق کا تیل چوری کرنے کے لئے تشکیل دیا

انہوں نے کہا کہ عراقی قوم اپنے فیصلے خود کرسکتی ہے کسی کو عراق کے داخل مسائل میں مداخلت کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مقتدایٰ الصدر کا کہنا تھا کہ امریکی غاصب حکام نے عراق پر کرپٹ حکمران مسلط کردیا ہے۔

انہوں نے امریکی حکام کو مخاطب قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب بہت ہوچکا، مزید مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

امریکی مداخلتوں کا سلسلہ فوری طور پر بند نہ ہوا تو ملک بھرمیں امریکہ کے خلاف میلین مارچ کا آغاز کیاجائے گا۔

واضح رہے کہ امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب عراق کے داخلی امورمیں مداخلت کررہے ہیں اور کرائے کے اہلکاروں کے ذریعے اس ملک میں فسادات کو بھڑکانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button