اہم ترین خبریںپاکستان

بغضِ مولاعلی ؑ ، تبلیغی جماعت کا جید دیوبند عالم دین مولانا طارق جمیل کے خلاف شرمناک اقدام

تبلیغی جماعت انتظامیہ کی جانب سے مولانا طارق جمیل کے ساتھ یہ بے رُخی دراصل مولانا کے ساتھ نہیں بلکہ مولاعلی ؑ کے ساتھ ہے جو کہ نہایت افسوس کا باعث ہے۔

شیعت نیوز: بغضِ مولاعلی ؑ ، تبلیغی جماعت کا جید دیوبند عالم دین مولانا طارق جمیل کے خلاف شرمناک اقدام۔ تبلیغی جماعت نےعالمی شہرت یافتہ جید دیوبندعالم دین مولانا طارق جمیل صاحب کو حضرت علی ابن ابی طالب ؑ کو مولا (ع) کہنے کی سزا دے دی ۔

باخبر ذرائع کے مطابق سالانہ تبلیغی اجتماع رائیونڈ دو مرحلوں پر مشتمل تھا۔ تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ یکم نومبر جبکہ دوسرا 8 نومبر سے شروع ہوااور 10 نومبر کو اختتام پذیر ہوا۔ طارق جمیل صاحب  رائیونڈ تبلیغی اجتماع میں موجود تھے، لیکن انہیں خطاب کیلئے نہیں بلایا گیا وہ دعا کے بعد چپ چاپ واپس آگئے۔

ذرائع کے مطابق حاجی عبدالوہاب کے انتقال کے بعد تبلیغی اجتماع کی اختتامی دعا شوری کے امیر مولانا نذرالرحمن نے کروائی۔ تبلیغی اجتماع میں شریک لاکھوں افراد عالمی شہرت یافتہ جید دیوبندعالم دین طارق جمیل صاحب  کا سحر انگیز اور روح پرورخطاب سننے کیلئے بیتاب تھے۔

تبلیغی جماعت انتظامیہ کی جانب سے طارق جمیل صاحب کے ساتھ یہ بے رُخی دراصل مولانا کے ساتھ نہیں بلکہ مولاعلی ؑ کے ساتھ ہے جو کہ نہایت افسوس کا باعث ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دارالعلوم دیوبند کا ایک مرتبہ پھر کشمیری مسلمانوں کی کمرمیں خنجر کا وار

لہٰذا مولانا طارق جمیل کو شیعوں کوکافر نہیں بلکہ مسلمان ماننے ، حضرت علی ؑ کو مولاماننےاور نواسہ رسول ؐامام حسین ؑپر گریہ کرنے کو سنت رسول ؐ قراردینے کی سچائی بیان کرنے کی سزادی جارہی ہے ۔

واضح رہے کہ طارق جمیل صاحب شیعہ سنی سمیت تمام مذاہب میں یکساں مقبولیت کے حامل عالمی شہرت یافتہ عالم دین ہیں ۔ ان کے خطابات اور وعظ دلوں کو مسخر کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔

طارق جمیل صاحب دیوبند مکتب فکر کے وہ واحدعالم دین ہیں جو بغیر کسی خوف وخطر کے حق وسچ کی تبلیغ کرتے ہیں ۔حبِ اہل بیتِ رسول ؐ ان کی روح، جسم اور دل میں رچی بسی ہے ۔

مولانا طارق جمیل کے عشق اہل بیت ؑ کے اظہار، معتدل مزاجی اور حق گوئی کے سبب اب نوبت یہاں تک آگئی ہے کہ انہیں انہی کے مکتب کے اجتماع میں خطاب کی اجازت نا دی گئی اور اب تو دیوبند مکتب کے نامور علماءان کے خلاف کھلم کھلا زہر افشانی کرتے دکھائی دیتے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button