اہم ترین خبریںپاکستان

بابری مسجد پر عدالتی فیصلہ قابل مذمت ، بین الاقوامی برادری نوٹس لے، علامہ عارف واحدی

بین الاقوامی ممالک خطہ کوایٹمی جنگ سے بچانے اور خطہ کو پر امن رکھنے کےلئے کشمیر ایشوسمیت دیگر تمام مسائل کے حل کیلئے اپنا کر دار ادا کر نا ہوگا ۔

شیعت نیوز: شیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری علامہ عارف حسین واحدی کا کہنا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے بابری مسجد کی جگہ پر مندر بنانے کا فیصلہ انتہائی افسوسناک ،باہمی مذہبی احترام، سیکولرازم اورانصاف کا قتل اورتعصب کی بدترین مثال ہے۔ اوربھارت میں مسلمانوں، مسیحیوں اور دیگر مذاہب کے پیروکاروںکے لئے زمین تنگ کر دی گئی ۔بھارت ایسا ملک بن چکا ہے جہاں اقلیتوں کیلئے سانس لینا مشکل ہو چکا ہے ، بھارتی عدالتی فیصلہ قابل مذمت ہے اور بین الاقوامی برادری کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔

علامہ عارف واحدی کا مزید کہنا تھاکہ عالمی قوانین کے مطابق ہر ملک میں بسنے والے کسی بھی مذہب کے ماننے والوں کو ان کے عقائد کے مطابق زندگی بسر کرنے کا بنیادی شہری حق ہے لیکن بھارت ایسا متعصب ملک ہے کہ جہاں مسلمانوں، مسیحیوں اور دیگر مذاہب کے پیروکاروںکے لئے زمین تنگ کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بابری مسجد کیس میں بھارتی حکومت اور عدالت نے شب خون مارا ہے، سبطین سبزواری

انہوں نے عالمی ضمیر کو متوجہ کرتے ہوئے نشاندہی کی کہ ہندوستان میں بابری مسجد کی جگہ رام مندر تعمیر کرنے پر بھارتی ہندو خوشیاں منا رہے ہیں۔ اس کے برعکس پاکستان کی مثبت سوچ اور مثبت کردار کے باعث آج کرتار بارڈر کھلنے پر بھارت میں بسنے والے سکھ خوشی منا رہے ہیں اور بھارتی منفی سوچ، منفی کردار اور تعصب کے باعث مسلمان غم میں مبتلا ہیں اور بھارت اعلیٰ عدالتی فیصلے کے باعث مسلمانوں کی عزت نفس کو مجروع کیاگیاہے یہی بنیادی فرق ہے بھارتی حکومت اور پاکستانی حکومت میں ۔

آخر میں علامہ عارف واحدی کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے جہاں اقلیتوں کے جذبات اور عبادات گاہوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جات ہے جب کہ اس کے برعکس بھارت کا کر دارمتعصبانہ ہے ۔جس کی بڑی مثال مقبوضہ کشمیر کی ہے جہاں پر مسلمانوں پر کرفیو لگا کر انہیں 3 ماہ سے زائد عرصہ سے قید کر دیا گیا ہے اور مسلمانوں کی غیرت کو للکارا جارہا ہے، خواتین کی بے حرمتی اور نوجوانوں کاقتل جاری ہے۔بین الاقوامی ممالک خطہ کوایٹمی جنگ سے بچانے اور خطہ کو پر امن رکھنے کےلئے کشمیر ایشوسمیت دیگر تمام مسائل کے حل کیلئے اپنا کر دار ادا کر نا ہوگا ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button