اہم ترین خبریںپاکستان

خواتین اساتذہ پرسندھ پولیس کےتشدد اور بد سلوکی کی مذمت کرتے ہیں ،علامہ باقرزیدی

سندھ حکومت طاقت کے استعمال کے بجائے اساتذہ کے مسائل کو فوری بنیادوں پر حل کرے۔

شیعت نیوز: سندھ کالج اساتذہ کے مطالبات جائز ہیں ،صوبائی حکومت صحت تعلیم سمیت دیگر انتظامات میں یکسر ناکام نظر آتی ہے، خواتین اساتذہ پرسندھ پولیس کےتشد د اور بد سلوکی کی مذمت کرتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: مجلس وحدت مسلمین کا 12 تا 17ربیع الاول تک ہفتہ وحدت و اخوت منانے کا اعلان

ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی رہنما علامہ باقر عباس زیدی نے کراچی سمیت سندھ بھر میں سپلا کی جانب سے مطالبات کی منظوری کیلئے کئے جانے والے خواتین اساتذہ کے احتجاج پر تشدد کئے جانے پر اپنے مذمتی بیان میں کیا ۔

یہ بھی پڑھیں: سجاول میں احتجاجی ریلی ، مظاہرین کا ملعون عبدالستار جمالی کو پھانسی دینے کا مطالبہ

انہوں نے کہا کہ اساتذہ کے جائز مطالبات پورے کئے جائیں ،اساتذہ کا پرامن احتجاج جائز ہے مظاہرین پرجبری مقدمات ختم کئے جائیں ۔ان کا کہناتھا کہ وزیر اعلیٰ کی جانب سے سندھ بھر میں موجود 8ہزار سے زائدسرکاری اساتذہ کے درینہ مسائل کے حل کیلئے کئے جانے والے اقدامات صوبے کے دیگر اہم مسائل کی طرح سرد مہری کا شکار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گستاخِ امام مہدی ؑ ملعون اعظم طارق قتل کیس ، بے گناہ محسن نقوی عدالت سے باعزت بری

انہوں نے مزیدکہاکہ ٹائم پے اسکیل سرکاری ملازمین کا جائز مطالبہ ہے حق تلفی کی جانے پر احتجاج پروفیسرز و لیکچرز ایسوسی ایشن (سپلا) کا آئینی و قانونی حق ہے ۔سندھ حکومت طاقت کے استعمال کے بجائے اساتذہ کے مسائل کو فوری بنیادوں پر حل کرے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button