اہم ترین خبریںپاکستان

گستاخ ناموس رسالت کا مسئلہ اور گستاخ امام مہدی کی ایک ہی سزا ہے، آئی ایس او ملتان

انہوں نے مطالبہ کیا کہ گستاخ امام زمانہ ملعون ستار جمالی کو سرعام پھانسی کی سزا دی جائے تاکہ کوئی اور ایسی جرات نہ کر سکے

شیعت نیوز: آئی ایس او ملتان  ڈویژن کے زیراہتمام ملتان پریس کلب کے سامنے سندھ کے شہر دادو میں امام مہدی علیہ السلام کی شان میں گستاخی کرنے والے ملعون عبدالستار جمالی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: شیعیان مظفر گڑھ کاگستاخی امام مہدی ؑ کے مرتکب ملعون عبد الستار جمالی کی پھانسی کا مطالبہ

احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایس او ملتان کے ڈویژنل صدر عاطف حسین نے کہا ہے کہ جاہل المطلق، گستاخ امام زمانہ ملعون ستار جمالی کو فی الفور گرفتار کرکے قانونی تقاضوں کے مطابق کیفر کردار تک پہنچایا جائے، کیونکہ گستاخ ناموس رسالت کا مسئلہ اور گستاخ امام مہدی کی ایک ہی سزا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گستاخ عبد الستار جمالی کے خلاف مرکزی امام بارگاہ مہاجرین سے تھانہ علی پور تک احتجاجی ریلی

انہوں نے مطالبہ کیا کہ گستاخ امام زمانہ ملعون ستار جمالی کو سرعام پھانسی کی سزا دی جائے تاکہ کوئی اور ایسی جرات نہ کر سکے۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم، محمد ہادی، رونق عباس، ثقلین ظفر، ڈاکٹر موسی کاظم، زاہد مہدی نے کہا کہ ہمارا پہلا بھی محمد(ص)، ہمارا درمیان والا بھی محمد (ص)، ہمارا آخری بھی محمد (ص)۔

یہ بھی پڑھیں: گستاخِ فرزند رسولؐ ، تکفیری دہشتگرد عبدالستار جمالی گرفتار، 14 روزہ ریمانڈ پر جیل منتقل

انہوں نے کہا کہ ہمارے آقا کی جانب اٹھی جو نظر چھین لیں گے ان آنکھوں سے نور بصر، مظاہرے کے شرکاء نے لبیک یا مہدی کے نعرے بھی لگائے اور مطالبہ کیا کہ ستار جمالی کو سرعام پھانسی دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: ہم کسی بھی صورت اہلبیت ؑ کی توہین برداشت نہیں کرسکتے،علامہ ناظرتقوی

واضح رہے کہ ملعون عبد الستار جمالی کی جانب سے امام مہدی ؑ کی شان مبارکہ میں بدترین گستاخی کے خلاف پوری ملت جعفریہ سراپا احتجاج ہے ۔ ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہروں اور ریلیاں کا سلسلہ زور پکڑتا جارہاہے ۔ شیعیان حیدر کرارؑ کا صرف ایک ہی مطالبہ ہے کہ اس بدبخت کو سر عام پھانسی دی جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button