شیعیان مظفر گڑھ کاگستاخی امام مہدی ؑ کے مرتکب ملعون عبد الستار جمالی کی پھانسی کا مطالبہ

04 نومبر, 2019 17:13

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین ضلع مظفرگڑھ کے زیراہتمام سندھ کے شہر دادو میں امام زمانہ علیہ السلام کی شان میں گستاخی کرنے والے ملعون عبدالستار جمالی کے خلاف مظفرگڑھ پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرے کی قیادت مجلس وحدت مسلمین ضلع مظفرگڑھ کے سیکرٹری جنرل مولانا اسلام حسین الحسینی نے کی۔

یہ بھی پڑھیں: گستاخ عبد الستار جمالی کے خلاف مرکزی امام بارگاہ مہاجرین سے تھانہ علی پور تک احتجاجی ریلی

مظاہرین نے اس موقع پر گستاخ امام زمانہ کیخلاف شدید نعرے بازی کی، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم مظفرگڑھ کے سیکرٹری جنرل مولانا اسلام حسین الحسینی کا کہنا تھا کہ آج تشیع عالم کا دل چھلنی ہوچکا ہے اور اس چھلنی دل کا مداوا اُس وقت ہوگا جب گستاخ کو پھانسی پر لٹکایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: امام مہدی ؑ کی شان میں گستاخی کے خلاف ایم ڈبلیوایم کے تحت ملتان میں احتجاجی دھرنا

انہوں نے کہاکہ پاکستان میں یذیدی نسل ایک بار فرقہ واریت کو ہوا دے رہی ہے آج اگر اس کا قلعہ قمع نہ کیا گیا تو ملک کے لیے بہت بڑا نقصان ہوگا، ہم اس ملک کے پُرامن شہری ہیں لیکن اگر ہمارے مقدسات اور ایمان پر حملہ کیا گیا تو خاموش نہیں بیٹھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: گستاخِ فرزند رسولؐ ، تکفیری دہشتگرد عبدالستار جمالی گرفتار، 14 روزہ ریمانڈ پر جیل منتقل

ان کامزید کہنا تھاکہ آج کا ہمارا پُرامن احتجاج حکومت کو متنبہ کرنے کے لیے ہے اگر حکومت سندھ نے ہوش کے ناخن نہ لیے اور اس گستاخ امام کے خلاف کاروائی نہ کی تو حالات یکسر تبدیل ہو جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: گستاخی امام مہدی ؑ کے مرتکب ملعون عبدالستارجمالی کے خلاف سندھ بھرمیں احتجاج

واضح رہے کہ ملعون عبد الستار جمالی کی جانب سے امام مہدی ؑ کی شان مبارکہ میں بدترین گستاخی کے خلاف پوری ملت جعفریہ سراپا احتجاج ہے ۔ ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہروں اور ریلیاں کا سلسلہ زور پکڑتا جارہاہے ۔ شیعیان حیدر کرارؑ کا صرف ایک ہی مطالبہ ہے کہ اس بدبخت کو سر عام پھانسی دی جائے۔

5:32 صبح مارچ 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔