اہم ترین خبریںپاکستان

ریاستی رٹ کو چیلنج اور آل رسول ؐکی توہین کرنے والےکی سزاصرف پھانسی ہے، علامہ عبدالخالق اسدی

انہوں نے کہا کہ گستاخ اور دہشتگرد عبدالستار جمالی نے جہاں ریاست کی رٹ کی چیلنج کیا ہے وہیں اس نے آل رسول کی بھی توہین کی ہے جس کی سزا پھانسی ہے

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین سینٹرل پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے لاہور میں عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے حجتِ خدا امام مہدی(ع) کی شان میں گستاخی کرنیوالے دادو کے گوٹھ پھلجی تحصیل جوہی کے کالعدم دہشت گرد گروہ کے کارکن عبدالستار جمالی ولد سکندر جمالی کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملعون عبدالستار جمالی کی امام مہدی ؑ کی شان میں بدترین گستاخی ،ملت جعفریہ میں شدید اشتعال

انہوں نے کہا کہ گستاخ اور دہشتگرد عبدالستار جمالی نے جہاں ریاستی رٹ کو چیلنج کیا ہے وہیں اس نے آل رسول کی بھی توہین کی ہے جس کی سزا پھانسی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو اس گستاخ کیخلاف فوری کارروائی کرنی چاہیے بصورت دیگر ملک گیر احتجاج کی کال دی جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملت جعفریہ کا احتجاج ، گستاخِ امام زمانہ (عج)کیخلاف مقدمہ درج،گرفتاری کیلئے چھاپے

انہوں نے کہا کہ ایسے بیانات سے امن و امان میں خلل کا امکان ہوتا ہے، اور کوئی بھی صاحبِ ایمان مسلمان امام مہدی (ع) کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کر سکتا۔ امام مہدی(ع) تمام مسلم مکاتب فکر کے مشترک امام ہیں اور ان کے حوالے سے تمام مکاتب فکر کا عقیدہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گستاخِ امام زمانہ ؑ، ملعون عبد الستار جمالی تبلیغی مرکز رائیونڈ فرار، باپ اور بھائی گرفتار

عبدالستار جمالی نے جہاں امام مہدی(ع) کی شان میں توہین کی  ہے وہیں اس نے یزید لعین کی بھی تعریف کرکے اپنے شجرہ نسب کی بھی وضاحت کر دی ہے۔ اس لئے حکومت فوری طور پر اس گستاخ کو کیفر کردار تک پہنچائے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button