پاکستان

گستاخِ فرزند رسولؐ ، تکفیری دہشتگرد عبدالستار جمالی گرفتار، 14 روزہ ریمانڈ پر جیل منتقل

ملت جعفریہ کی جانب سے گستاخِ اہلبیتؑ، دہشتگرد عبدالستار کو نشان عبرت بنانے کا مطالبہ

شیعت نیوز :گستاخِ فرزند رسولؐ ، حضرت امام مہدی (عج) تکفیری دہشتگرد عبدالستار جمالی پھلجی ولیج سے گرفتار۔پولیس نے 14 روزہ ریمانڈ حاصل کرتے ہوئے جیل منتقل کردیا۔ملت جعفریہ کی جانب سے گستاخ اہلبیتؑ ، تکفیری دہشتگرد عبدالستار کو نشان عبرت بنانے کا مطالبہ۔

اطلاعات کے مطابق پھلجی ولیج تھانے کی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے گستاخِ فرزند رسولؐ ، حضرت امام مہدی( عجل اللہ تعالی فرجہم شریف) تکفیری دہشتگرد عبدالستار جمالی کو گرفتار کر کے سول جج جوہی کی عدالت میں پیش کردیا۔پولیس کی جانب سے دہشتگرد کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی استدعا کی تھی، جس پر سول جج جوہی کی عدالت نے تکفیری دہشتگرد عبدالستار جمالی کو جیل منتقل کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔

یہ بھی پڑھیں :ملت جعفریہ کا احتجاج ، گستاخِ امام زمانہ (عج)کیخلاف مقدمہ درج،گرفتاری کیلئے چھاپے

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سندھ کے شہر دادو کی تحصیل جوہی کے علاقے پھلجی ولیج سے تعلق رکھنے والے تکفیری دہشتگرد عبدالستار جمالی کی جانب سے قائم آل محمدؐ حضرت امام مہدی (عجل اللہ تعالی فرجہم شریف)کی شان اقدس میں بدترین گستاخی کئے جانے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی،جس کے بعد پورے ملک میں شدید احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔گزشتہ روز شیعہ عمائدین کی جانب سے پھلجی ولیج تھانے میں دہشتگرد عبدالستار کیخلاف مقدمہ درج کروایا گیا تھا۔،مقامی پولیس کی مطابق عبدالستار کو گرفتار کرکے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔ملت جعفریہ کی جانب سے تکفیری دہشتگرد عبدالستار کو نشان عبرت بنانےکامطالبہ کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button