اہم ترین خبریںپاکستان

امام مہدی آخر الزمان عج کی شان اقدس میں گستاخی کے خلاف جیکب آباد میں احتجاج

علامہ مقصود علی ڈومکی نے ایس ایس پی دادو جناب فرخ رضا صاحب سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے مجرم کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا اور اس کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا ایس ایس پی صاحب نے اپنے تعاون کا یقین دلایا۔

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی کی قیادت میں شہر کے مین ڈی سی چوک پر جیکب آباد کے مومنین کا احتجاجی مظاہرہ ٹائر جلا کر گستاخ امام زمانہ کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ شدید بارش کے باوجود کئی گھنٹے احتجاج جاری رہا۔دادو کے گوٹھ پھلجی تحصیل جوہی کے کالعدم دھشت گرد گروہ کے کارکن گستاخ عبدالستار جمالی ولد سکندر جمالی کی جانب سے حضرت حجت خدا ولی اللہ الاعظم قطب عالم امکان امام زمانہ آقا مہدی علیہ الصلوۃ والسلام کی شان میں گستاخی کرنے کے خلاف ملک بھر کے عاشقان اہل بیت میں شدید غم و غصہ جیکب آباد کے مومنین نے ھنگامی طور پر مظاہرہ کیا۔

مظاہرین سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی ،ممتاز شیعہ رہنما سید احسان شاہ بخاری، عزاداری کونسل ضلع جیکب آباد کے جنرل سیکرٹری سید غلام شبیر نقوی ،سید کامران شاہ ،آئی ایس او کے رہنما ندیم ڈومکی ،رجب پیچوہو، ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی رہنما وسیم لطیف، مہر سٹی رہنما نذیر حسین دایو و دیگر نے خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ملعون عبدالستار جمالی کی امام مہدی ؑ کی شان میں بدترین گستاخی ،ملت جعفریہ میں شدید اشتعال

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ حضرت امام مہدی علیہ السلام پر ایمان تمام مسلمانوں کا مشترکہ عقیدہ ہے اور ان کے فضائل تمام آسمانی کتابوں میں بیان ہوئے ہیں تورات زبور انجیل اور قرآن کریم نے اس منجی عالم بشریت کی عظمت و صداقت کا تذکرہ کیا ہے۔ قرآن کریم کی 313 آیات کریمہ امام مہدی علیہ السلام کی شان میں نازل ہوئی ہیں۔ ان کی شان میں گستاخی سے کروڑوں انسانوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔

درایں اثناء مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے ایس ایس پی دادو جناب فرخ رضا صاحب سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے اس افسوسناک واقعہ کے تناظر میں مجرم کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا اور اس کے خلاف توہین اہل بیت ع اور توہین رسالت ص جیسے دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا ایس ایس پی صاحب نے اپنے تعاون کا یقین دلایا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button