یمن

سعودی اتحاد تیل بردار جہازوں کو الحدیدہ بندرگاہ پر لنگر انداز نہیں ہونے دیتا

شیعت نیوز: یمن کی قومی تیل کمپنی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودی اتحاد ایندھن کے حامل جہازوں کو الحدیدہ بندرگاہ پر لنگر انداز نہیں ہونے دے رہا ہے۔

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی قومی تیل کمپنی کے بیان میں آیا ہے کہ سعودی اتحاد نے گذشتہ ستتر دنوں سے ایندھن کے حامل چھے بحری جہازوں کو الحدیدہ بندرگاہ پر لنگر انداز ہونے کی اجازت نہیں دے رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یمن کے صوبہ الحدیدہ پر جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں کے حملے

یمن کی قومی تیل کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ سعودی اتحاد جان بوجھ کر عوام پر دباؤ ڈالنے اور ان کے مسائل بڑھانے کے لئے ایندھن لانے والے جہازوں کو روکے ہوئے ہے۔

ایک اور رپورٹ کے مطابق جارح سعودی اتحاد کے فوجیوں نے گذشتہ رات یمن کے صوبہ الحدیدہ کے الدریھمی شہر پر سخت گولہ باری کی ۔

شہر الدریہمی ایک عرصے سے سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور ان کے ایجنٹوں کے شدید محاصرے میں ہے۔

سعودی عرب نے امریکہ، متحدہ عرب امارات اور بعض دوسرے ملکوں کی حمایت سے، یمن کو پانچ برس سے جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے، جس کے نتیجے میں سولہ ہزار سے زائد یمنی شہر مارے جا چکے ہیں جبکہ لاکھوں لوگوں کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پرا ہے۔

سعودی عرب نے یمن کا زمینی، فضائی اور سمندری محاصرہ بھی کر رکھا ہے جس کے نتیجے میں یمنی عوام کو غذائی اشیا اور دواؤں کی شدید قلت کا سامنا ہے۔
یمنی عوام کی استقامت کے وجہ سے سعودی اتحاد کو اپنے مقاصد میں مسلسل ناکامی کا سامنا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button