اہم ترین خبریںلبنان

لبنانی وزیراعظم سعد الحریری نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

شیعت نیوز : لبنان کے وزیراعظم سعد الحریری نے حکومت مخالف پُرتشدد مظاہروں کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق وزیراعظم سعد حریری نے عوامی احتجاج کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے اور صدر میشل عون کو اپنا استعفیٰ پیش کر دیا ہے۔

وزیراعظم سعد حریری نے ملک میں مظاہروں کے آغاز کے بعد سے دوسری بار ٹی وی کے ذریعے مظاہرین سے خطاب بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی حکومت ، پاکستان، ایران، عراق، شام اور لبنان کیلئے بڑا خطرہ ہے، سید حسن نصر اللہ

انہوں نے کہا کہ میں نے ملک کو خطرات سے بچانے کی ہمیشہ کوشش کی ہے لیکن حالات اب بند گلی میں پہنچ گئے اور میں اپنا استعفیٰ صدر مملکت کو پیش کرنے جارہا ہوں۔

سعد حریری کو پہلی بار دسمبر دوہزار سولہ میں ملک کا وزیراعظم مقرر کیا گیا تھا۔ سعد حریری نے نومبر دوہزار سترہ میں دورہ سعودی عرب کے موقع پر یرغمال بھی بنالیا گیا اور انہوں نے اپنے استعفیٰ کا اعلان کردیا تھا تاہم سعودی عرب سے نکلتے ہی استعفیٰ واپس لے لیا تھا۔

مئی دوہزار اٹھارہ کے پارلیمانی انتخابات کے بعد سعد حریری کو ایک بار پھر کا بینہ بنانے کی دعوت دی گئی تھی اور آج سترہ ماہ بعد انہوں نے اپنے عہدیدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔

لبنان میں سترہ اکتوبر سے حکومت کی مالیاتی پالیسیوں اور اقتصادی صورتحال کے خلاف مظاہرے کیے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ ہزاروں شہریوں نے بیروت اور طرابلس سمیت لبنان کے تمام ہی بڑے شہروں کی مرکزی شاہراہوں پر ڈیرے ڈال دیئے تھے اور جلاؤ گھیراؤ کا سلسلہ جاری تھا جس پر 4 وزرا مستعفی اور ایک اتحادی جماعت نے حکومت سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button