دنیا

ابوبکرالبغدادی کی موت کے بعدداعش کا نیا سربراہ کون ؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے!!

داعش کے سرغنہ ابو بکر البغدادی کی ہلاکت کے بعد دہشتگرد گروہ کے نئے سرغنےکا اعلان کر دیا گیا

شیعت نیوز: ابوبکرالبغدادی کی موت کے بعدداعش کا نیا سربراہ کون ؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے!!جی ہاں ۔۔سابق عراقی آمر صدام حسین کے قریبی دوست عبداللہ قرداش کو دہشتگرگرد گروہ داعش کا نیا سرغنہ بنا دیا گیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق سابق عراقی صدر ڈکٹیٹر صدام حسین کے آرمی آفیسر اور قریبی دوست عبداللہ قرداش کو ابوبکر البغدادی کی جگہ داعش کا نیا سرغنہ مقرر کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا کی جانب سے ایک مرتبہ پھر داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کی ہلاکت کا دعویٰ

داعش کے سرغنہ ابو بکر البغدادی کی ہلاکت کے بعد دہشتگرد گروہ کے نئے سرغنےکا اعلان کر دیا گیا، برطانوی میڈیا کے مطابق عراق کے سابق صدر صدام حسین کے آرمی آفیسر عبداللہ قرداش کو داعش کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ عبداللہ قرداش کے ہاتھ ہزاروں افراد کے قتل عام سے سرخ ہیں اور وہ ہزاروں مظلوم عراقی عوام کا قاتل ہے جس نے صدام کے کہنے پر خون کی ہولی کھیلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: داعش کے سرغنہ ابوبکر بغدادی کی موت کی خبر اور پس پردہ حقائق

یاد رہے گزشتہ روز امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے بے کار ہونے والے مہرے ابوبکر البغدادی  کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی۔بعض ذرائع کے مطابق ایسے وقت میں کہ عراق میں مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف بعض نوجوانوں کے مظاہروں میں امریکہ،اسرائیل اور سعودی کی سازش سے اور تخریبی عناصر داخل کئے گئے اور مظاہروں نے ایک اور رخ اختیار کیا ہے۔

دہشتگرد تکفیری گروہ داعش کے سرغنہ کو مارنا اور اس کی جگہ صدام کے قریبی ساتھی عبداللہ قرداش کو نیا سربراہ  بنانا عراق،شام اور خطے کے لئے ایک نئ چال ہے کیونکہ داعش خود امریکہ کی پیداور ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button