خانوادہ اسیران ملت کی جدوجہد کا ثمر ، مزید دو شیعہ جبری گمشدہ جوان بازیاب

28 اکتوبر, 2019 18:45

شیعت نیوز: خانوادہ اسیران ملت کی جدوجہد کا ثمر ، مزید دو شیعہ جبری گمشدہ جوان بازیاب۔ کراچی سے تعلق رکھنے والے سید حیدرعلی رضوی ولد سید شبیر علی رضوی اور کوٹلہ جام سے تعلق رکھنے والے نذرعباس کل رات بازیاب ہوکر باحفاظت اپنے اپنے گھروں کو پہنچ گئے ۔

یہ بھی پڑھیں: خانوادہ اسیران اور علمائے کرام کی شب وروز کی کوشش سے مزید 4شیعہ جوان بازیاب

تفصیلات کے مطابق جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کی تازہ کوششوں اور اعلیٰ عسکری وسول حکام سے ملاقاتو ں کے نتیجے میں کیئے دعدوں کے بعد گذشتہ دو روز میں کل چار شیعہ جبری گمشدہ جوان بازیات ہوگئے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: ارباب اقتدار شیعہ مسنگ پرسنز کے معصوم بچوں اور بوڑھی ماؤں کے درد کو محسوس کریں،علامہ مقصودڈومکی

جعفرطیار سوسائٹی ملیر کراچی کے رہائشی کے سید حیدر علی رضوی جوکہ 22 نومبر 2017 سے لاپتہ تھے الحمداللہ کل رات بازیاب ہوکر باخیر عافیت اپنےگھر پہنچ گئے۔ ان کے علاوہ گذشتہ کوٹلہ جام کے رہائشی نذرعباس بھی باحفاظت اپنے گھر پہنچ چکے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: 10روز گذرجانے کے باوجودسکردوکے لاپتہ دو شیعہ جوانوں کا کوئی سراغ نا مل سکا

واضح رہے کہ گذشتہ روز بھی دو شیعہ جبری گمشدہ جوان بازیاب کیئے گئے تھے جن میں نارتھ کراچی کے اظہر عباس جوکہ دوبرس پہلے لاپتہ کیئے گئے تھے جبکہ خوشاب کے علاقے جوہر آباد کے رہائشی حسن عمران کی بازیابی کی بھی اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: اگر قانوں نافذ کرنے والے ادارے خود ماورائے آئین کسی کو لاپتہ کرتے رہیں تو اس ملک کا کیا بنے گا ، اقبال بہشتی

حسن عمران کے اہل خانہ نے جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کے بعض ذرائع سے رابطہ کرکے بتایاکہ حسن عمران تاحال گھر نہیں پہنچے ہیں ۔ اہل خانہ کے مطابق انہیں متعلقہ ادارے کے ذرائع نے حسن عمران کی رہائی کی اطلاع دی تھی البتہ مذکورہ ادارے کے حکام اہل خانہ سے رابطے میں ہیں ۔

1:34 شام مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top