اہم ترین خبریںپاکستان

ہندوستان،امریکہ اوراسرئیل کاشیطانی مثلث خطے کو بدامنی کے ذریعے غیر مستحکم رکھنا چاہتاہے،علامہ احمد اقبال

انہوں نے مزیدکہاکہ ہمیں اس حساس دور میں باہر سے زیادہ اپنے اندر گھسے دشمن قوتوں کے آلہ کاروں سے خطرہ ہے

شیعت نیوز: ہندوستان،امریکہ اوراسرئیل کا گٹھ جوڑ پاکستان سمیت ایشیا کی امن کے لئے خطرہ کی گھنٹی ہے۔لائن آف کنٹرول پر مسلسل جارحیت کا مقصد پاکستان کو جنگ کی طرف دھکیلنا ہے ۔یہ شیطانی مثلث خطے کو بدامنی کے ذریعے غیر مستحکم رکھنا چاہتاہے ۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیوایم پاکستان علامہ سید احمد اقبال رضوی نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا .

یہ بھی پڑھیں:بھارتی جارح فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں باپ بیٹا شھید

انہوں نے کہا کہ کشمیر میں سنگین انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت پر عالمی قوتوں کی خاموشی افسوسناک ہے،دنیا میں جہاں جہاں بھی مسلمانوں پر ظلم و بربریت ہوئی ہے اقوام متحدہ سمیت عالمی استعماری طاقتوں نے تماشا ہی دیکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کشمیر کے مظلوم عوام اور قیادت کو عزت احترام کیساتھ طاقت ور بنانا ہی اس مسئلے کا واحد راہ حل ہے، علامہ راجہ ناصرعباس

علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہا کہ پاکستان کے غیور عوام سربکف تیار ہیں،ہم دشمن کی ہر سازش کو باہمی اتحاد ویکجہتی سے ناکام بنائیں گے،دنیا بھر میں مختلف ممالک کے عوام خائن کرپٹ حکمرانوں کیخلاف سڑکوں پر ہے پاکستان واحد ملک ہے جہاں چوروں ڈاکوں کو بچانے کے لئے اسلام کا نام لے کر عوام کو سڑکوں پر لایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر خارجہ کو کشمیریوں سے خیانت پر تبدیل ہوجانا چاہیے، علامہ راجہ ناصر عباس

انہوں نے مزیدکہاکہ ہمیں اس حساس دور میں باہر سے زیادہ اپنے اندر گھسے دشمن قوتوں کے آلہ کاروں سے خطرہ ہے،ہمارے ناعاقبت اندیش حکمرانوں اور پالیسی سازوں نے محب وطن طبقے کو دیوار سے لگا کر ملک دشمنوں کو پرموٹ کیا ،اور اس کا خمیازہ پوری قوم بھگت رہی ہے،ہمیں اپنے ماضی کے غلط فیصلوں پر نظر ثانی کرنا ہوگی،بصورت دیگر پچھتاوے کے سوا کچھ ہاتھ نہ آئے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button