خانوادہ اسیران اور علمائے کرام کی شب وروز کی کوشش سے مزید 4شیعہ جوان بازیاب
شیعت نیوز :جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کی تازہ احتجاجی تحریک کے نتیجے میں مزید چار شیعہ جبری لاپتہ جوان بازیاب ہوگئے ہیں ۔بازیاب ہونےوالوں میں تین جوانوں کا تعلق کراچی اور ایک کا تعلق جوہرآباد سے ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: 10روز گذرجانے کے باوجودسکردوکے لاپتہ دو شیعہ جوانوں کا کوئی سراغ نا مل سکا
تفصیلات کے مطابق خانوادہ اسیران ملت اور علمائے کرام کی شب وروزکی کوشش اور جدوجہد کے نتیجے میں مزید 4شیعہ جبری لاپتہ جوان بازیاب ہوکر بخیر وعافیت اپنے گھر پہنچ چکے ہیں ۔بازیاب ہونے والوں میں سے عارف رضوی ، نجف عباس اور اظہر عباس کا تعلق کراچی سے جبکہ حسن کا تعلق خوشاب کے علاقے جوہر آباد سے ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جبری گمشدہ شیعہ جوانوں کے اہل خانہ سے ملاقات
ذرائع کے مطابق بازیاب ہونے والے اظہر عباس اور حسن دوسال سے زائد عرصے سے لاپتہ تھے جبکہ عارف رضوی اور نجف عباس کو ایک ماہ سے زائد عرصہ قبل ان کے گھروں سے اٹھا کر لاپتہ کیا گیاتھا۔
واضح رہے کہ پاکستان میں اس وقت درجنوں شیعہ جوان مختلف شہروں سے لاپتہ کیئے گئے ہیں جنہیں کئی کئی سالوں اور کئی کئی ماہ سے لاپتہ کیا گیا ہے ۔جن کے پیارے ان کی تلاش میں رات دن سرگرداں ہیں ۔ کئی ایک گمشدگان کی بوڑھی مائیں اور بوڑھے باپ اپنےجوان بیٹوں کی راہ تکتے تکتے اس دنیا سے رخصت ہوگئے ۔
یہ بھی پڑھیں:جبری لاپتہ شیعہ جوانوں کی بازیابی کیلئے پریس کلب لاہور تا گورنر ہاؤس احتجاجی ریلی
ان لاچار خانوادہ اسیران نے احتجاج کاہر آئینی وجمہوری راستہ اختیار کیادھرنے دیئے، بھوک ہڑتالیں کیں ، مارچ کیئے مظاہرے کیئے لیکن ظالم حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نا رینگی البتہ طول جدوجہد کے نتیجے میں اب کچھ امید کے چراغ روشن ہونا شروع ہوئے ہیں ۔امید ہےکہ تمام اسیران ملت جعفریہ بحق اسیران کربلا وشام جلد ازجلد بازیاب ہوکر اپنے اپنے گھروں کو پہنچیں گے۔







