اہم ترین خبریںپاکستان

شیعہ علماءکونسل کی جانب سے نوابشاہ میں مسجد و مدرسہ کاظمیہ کا سنگ بنیاد

مسجد امام موسیٰ کاظم علیہ السلام و مدرسہ کاظمیہ گوٹھ گل حسن سیال کا سنگ بنیاد شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نے رکھ دیا۔

شیعت نیوز: شیعہ علماءکونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی جانب سے مسجد امام موسیٰ کاظم علیہ السلام و مدرسہ کاظمیہ گوٹھ گل حسن سیال کا سنگ بنیاد شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نے رکھ دیا۔

یہ بھی پڑھیں : سربراہ شیعہ علماءکونسل پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کو صدمہ

اس موقع پر شیعہ علماء کونسل پاکستان ڈویژن نواب شاہ کے صدر زوار محمد حسین چانڈیو، ضلع شہید بینظیرآباد کے جنرل سیکریٹری غلام عباس سیال، ضلعی ایڈیشنل جنرل سیکریٹری سلامت علی ساجدی،جعفریہ یوتھ کے صوبائی ناظم ممتاز علی سیال، مولانا محمد صالح شر اور دیگر تنظیمی کارکنان و مومنین موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: شیعہ علماءکونسل اور پاکستان علماءکونسل میں فسادکرانے کی سازش بے نقاب

بعد ازاں  گفتگو کرتے ہوئے علامہ ناظرعباس تقوی نے کہاکہ الحمداللہ شیعہ علماءکونسل علامہ سید ساجدعلی نقوی کی ہدایات کی روشنی میں عوامی فلاح وبہبود کے بے شمار منصوبوں پر کام کررہی ہے ۔نوابشاہ میں یہ مسجداور مدرسہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button