پاکستان

ڈیرہ اسمٰعیل خان میں تکفیری دہشتگرد بھائیوں کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی اہلکار شہید

دونو ں تکفیری دہشتگرد بھائی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے

شیعت نیوز : ڈیرہ اسمٰعیل خان میں تکفیری دہشتگرد بھائیوں کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی کا حوالدار شہید جبکہ ایک کانسٹیبل زخمی ہوگیا۔دونو ں دہشتگرد بھائی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔

اطلارات کے مطابق سی ٹی ڈی نے ڈیرہ اسمٰعیل خان میں تکفیری دہشتگرد سگے بھائیوں نثار معاویہ اور ابرار معاویہ کی موجودگی کی اطلاع پر رات گئے ان کے گھر پرچھاپہ مارا تو دہشتگردوں نے سی ٹی ڈی اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس سے حوالدار نور ولی شاہ موقع پر ہی شہید جبکہ کانسٹیبل جہانگیر زخمی ہوگیا۔ دونوں دہشتگرد بھائی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے۔سی ٹی ڈی زرائع کے مطابق ڈیرہ اسمٰعیل خان کے علاقے رمک سے تعلق رکھنے والے کالعدم سپاہ صحابہ کے دونوں تکفیری دہشتگرد بھائی نثار معاویہ اور ابرار معاویہ ڈیرہ اسمٰعیل خان میں فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ اور بم دھماکوں سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسروں اور جوانوں پر حملوں میں بھی ملوث ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :کالعدم سپاہ صحابہ کی ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی ناکام

پولیس اور سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقہ کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن کے دوران6مشکوک افراد کو حراست میں لیکر اسلحہ برآمد کرلیا اور گرفتار افراد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔شھید حوالدار نور ولی شاہ کی نماز جنازہ پولیس لائن میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میں ایس پی ایف آر پی امان اللہ خان، ڈی ایس پی ایلیٹ ملک یوسف، ڈی ایس پی سٹی و کینٹ سید افتخار شاہ سمیت دیگر اعلیٰ پولیس حکام و اہلکاروں نے شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button